تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 45 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 45

تذكرة المهدي 45 حصہ اول عیسائیوں کی طرح خوامخواہ زبان سے فضول بات کہہ دینی که حضرت محمد ال سے کوئی معجزہ نہیں ہوا سو یہ آپ کا قول کہ حضرت امام موعود علیہ السلام کی کوئی پیشگوئی سچی نہیں نکلی عیسائیوں کے قول سے زیادہ وقعت رکھتا ہے ہرگز نہیں۔بات نہیں رہی اور میں شہر میں چلا گیا۔وجہ تصنیف نور الحق کتاب نور الحق جو حضرت اقدس علیہ السلام نے لکھی ہے اس کے لکھنے کی یہ وجہ پیش آئی کہ ایک دفعہ میں سر سادہ میں تھا کہ پادری عماد الدین امرتسری ہماری ملاقات کے لئے سر سادہ آیا اور تو زین الاقوال اور تعلیم محمدی اور دو ایک کتاب اپنی تصنیف لایا۔مجھے یہ کتابیں اسلامی رد میں پڑھ کر سخت رنج ہوا میں نے تو زین الا قوال کتاب مذکورہ پلندہ کر کے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں روانہ کر دی پھر پندرہ سولہ روز کے بعد میں خود حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا حضرت اقدس علیہ السلام نے بعد سلام و مصافحہ فرمایا کہ پادری عماد الدین کی کتاب جو آپ نے بھیجی تھی رکھی ہے آپ کے آنے پر ملتوی کیا تھا ہاتھ میں کتاب لے اور باہر مکان کے تشریف لائے اور اس جگہ ملنے لگے جہاں اب مدرسہ ہے پہلے وہاں صرف پلیٹ فارم تھا اور وہ حضرت مولانا نورالدین خلیفہ المسیح نے کچی اینٹوں کا بنوایا تھا آپ شملتے تھے اور پادری عماد الدین کا ذکر فرماتے تھے کہ اتنے میں جناب چود ہری منشی رستم علی صاحب مرحوم کورٹ انسپکٹر یکہ میں آگئے۔حضرت اقدس ان کو دیکھ کر بہت ہی خوش ہوئے اور اس کتاب عماد الدین کا ذکر فرمایا۔منشی صاحب مرحوم مغفور نے عرض کیا کہ میں بھی وہ کتاب بلہ شاہ کا حال لایا ہوں کتاب کے دیکھنے اور پڑھنے سے مجھکو سخت رنج ہے که پادری عماد الدین نے وہ باتیں لکھی ہیں جو اسلام سے ان کو کوئی تعلق اور لگاؤ نہیں صرف افترا اور بہتان سے پر ہے میں نے عرض کیا کہ حضرت اسی کتاب