تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 44 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 44

تذكرة المهدي 44 کھڑا ہوتا ہے یہ اس ہندو سیشن ماسٹر نے اپنے الفاظ میں مطلب ادا کیا اور کہا کہ اس جملہ کے پڑھنے سے مجھے ایک لذت پیدا ہو گئی خیر اس ہندو کو تو صداقت سے پر جملہ سے لذت پیدا ہو گئی۔لیکن اس را قم خاکسار کو تو از سر نو لطف آگیا؟ پھر میں ریل گاڑی میں سوار ہو کر ساتواں مباحثہ پیشگوئیوں پر سہارنپور پہنچا اور سٹیشن کے قریب ان امیر صاحب کی کوٹھی پر آیا تو وہاں ان امیر صاحب کی اور ایک مولوی صاحب سهارنپوری کی حضرت اقدس علیہ السلام کی پیشگوئیوں پر گفتگو تھی کہ بہت سہی پیشگوئیاں حضرت مرزا صاحب کی پوری نہیں ہو ئیں؟ امیر صاحب مجھ سے مخاطب ہو کر جناب یہ پیشگوئیاں جو حضرت مرزا صاحب کی پوری نہیں ہو ئیں ان کا کیا جواب ہے۔میں: وہ کون سی پیشگوئی ہے جو پوری نہیں ہوئی۔امیر صاحب بہت سی ہیں۔میں : ایک ہی کا نام لیں اب وہ خاموش ہوئے اور جان گئے کہ پیر صاحب ضرور ثابت کر دیں گے پھر میں نے کہا کہ کتاب نور الحق کرامات الصادقین جو کتابیں تحدی کے ساتھ تمام ملکوں میں شائع ہو گئیں اور تحدی سے پیشگوئی کی گئی کہ ان کی نظیر کوئی بتا دے مسلمان عیسائی سب ان کی نظیر لانے سے عاجز رہے اور ایک کے ساتھ پانچ ہزار کا انعام اور دوسری کے ساتھ ایک ہزار روپیہ کا انعام ہے اور پھر یہ بھی لکھا ہے کہ وہ نطفہ حرام ہے جو نظیر لانے کے لئے کھڑا نہ ہو اور پھر ایک ہزار لعنت لکھی ہے ماسوائے اور ملکوں کے ہندوستان ہی میں تقریباً ایک لاکھ مولوی ہو گا اگر ایک ایک سطر بھی لکھتے تو نور الحق جیسی دس کتاب فصیح و بلیغ لکھی جاسکتی تھیں اور یہ کتاب نور الحق ایسی چھوٹی سی کتاب ہے کہ اگر متوسط قلم سے لکھی جائے تو کریما سے زیادہ نہیں ہو سکتی کس نے اس پیشگوئی کو غلط کر کے دکھایا یہ علمی نشان اور علمی پیشگوئی قیامت تک کے لئے ثابت ہوئی اور یوں تو