تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 34 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 34

تذكرة المهدي 34 آپ کے مبالکین کے کافر ہونے کا دیا ہے اور اس اشتہار میں یہ بھی لکھا ہے کہ مرزائیوں سے بات کرنا مصافحہ کرنا ملاقات کرنا اور السلام علیکم کرنا نہیں چاہئے اب تم میرے ساتھ چل کر دیکھو کہ مولوی صاحب مجھ سے مصافحہ اور السلام علیکم کرتے ہیں یا نہیں۔اور مولوی صاحب کو خوب معلوم ہے کہ سراج الحق احمدی ہے قادیانی ہے اور بڑا پکا احمدی ہے اور علی وجہ البصیرت احمد ی ہے اگر مولوی صاحب نے مصافحہ اور سلام کر لیا تو وہ منافق ضرور ہے اور جو نہ کیا تو تم کچے ہو چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جب ہم دونوں بھائی یعنی شاہ خلیل الرحمٰن صاحب اور میں گنگوہ گئے تو مولوی صاحب سے بھی ملنے گئے مولوی صاحب نے ہماری تعظیم کھڑے ہو کر کی۔اور پہلے ہی السلام علیکم کیا اور مزاج پرسی کے بعد کہا کہ پیر صاحب آپ نے تو قادیان میں ہی سکونت اختیار کرلی۔اور مولوی صاحب نے اسی روز سر منڈا یا تھا۔اور ان مولوی صاحب سہارنپوری کا جو مشکوة ایک منافق مولوی شریف لائے تھے اور نفاق کی علامت کو سنت بتلاتے تھے نفاق کھل گیا اور وہ یوں کھلا کہ مولوی حافظ احمد اللہ خان صاحب احمدی ناگپوری جو صالح اور راستباز ہیں جب وہ احمدی ہوئے تو حافظ صاحب نے ان کو دارالامان اور حضرت اقدس علیہ السلام کی بہت سی باتیں آپ کے دعوی کی نسبت سنائیں اور بہت کوشش کی کہ یہ موافق ہو جائیں اور منافق نہ رہیں تو انمو ذراسی روشنی ہوئی اور ایک مدت کے بعد یہ مولوی صاحب دارالامان آگئے اور حافظ صاحب کی کوشش ٹھکانے لگی اور حضرت مولانا نور الدین صاحب وام فیفہ سے بھی تعارف رکھتے تھے حضرت اقدس علیہ السلام اور حضرت خلیفتہ اصحیح دام عنایتہ سے طلاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد جب رات کو مولوی صاحب ہوئے اور صبح کی نماز باجماعت ہمارے ساتھ مسجد مبارک میں پڑھی تو مجھے مولوی صاحب نے کہا کہ آج رات کو میں نے آنحضرت ﷺ کی خواب میں