تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 35 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 35

تذكرة المهدى 35 زیارت کی اور رسول اللہ ﷺ میری طرف بڑے پیار کے ساتھ گوشہ چشم سے بار بار دیکھتے ہیں اس کے بعد ظہر کے وقت بعد نماز پھر حضرت اقدس علیہ السلام سے ملاقات کی۔تو حضرت اقدس علیہ دلائل صداقت مسیح موعود علیہ السلام السلام نے موافق سنت الانبیاء علیہم السلام بہت کچھ حضرت مسیح موسوی علیہ السلام کی وفات اور عدم آمد اور آنحضرت ﷺ کی فضیلت و ختمیت اور اپنے دعوے مسیح موعود ہونے کی نسبت مدلل قرآن شریف اور توریت و احادیث و اجماع صحابہ اور علماء سلف کے اقوال سے تبلیغ کی اور پھر آپ نے بے شک مسیح موعود ہونے پر قسم بھی کھائی اور بتلایا کہ وہ موعود میں ہی ہوں جو چودھویں صدی کے سر پر خدا کی طرف سے آیا ہوں اور ساتویں ہزار کا سرا بھی میری شہادت دیتا ہے چاند اور سورج نے عین رمضان کے مہینہ میں میرے دعوے کی کچی گواہی دی اونٹوں کی سواری بیکار ہوئی ستارہ زوالسین نہ ایک بار بلکہ کئی بار میرے لئے ظاہر ہوا اور ہزاروں انسانوں کو ہزاروں نشان میرے ہاتھ پر اللہ تعالی نے دکھائے تو یہ مولوی صاحب خاموش ہو کر سنتے رہے اور کچھ بھی نہ بولے۔جب حضرت اقدس علیہ السلام اپنے مکان پر مسجد سے تشریف لے گئے تو مولوی صاحب وہاں سے میرے ہمراہ میرے مکان پر آگئے اور کہنے لگے کہ میں نے جو رسول اللہ ﷺ کی رات زیارت کی تھی۔اور جس طرح آنحضرت ا گوشه چشم سے میری طرف دیکھتے تھے ہو بہو حضرت اقدس علیہ السلام اس وقت کی تقریر کے وقت میری طرف دیکھتے جاتے تھے اور بعینہ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ مبارک حضرت اقدس علیہ السلام کا ساتھا۔جو سرمو فرق نہ تھا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس ضرور راست باز صادق ہیں؟