تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 268 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 268

تذكرة المهدي 268 صدمہ ہوا خد تعالی اس کا بدل عطا کرے آمین گھر میں میرے اور ان کی والدہ بھی یہ خبر سن کر نہایت غمگین ہو ئیں اور ان کو بہت صدمہ پہنچا اور روتی رہیں مگر قضاء قد رالی سے کیا چارہ ہے ہمارا تو یہی تجربہ ہے کہ کچھ اپنا ہی گناہ ہوتا ہے جب فوق الطاقت قہر الہی نازل ہو جاتا ہے ورنہ وہ تو بڑا کریم و رحیم ہے اس کی رحمتیں بے انتہا ہیں وہ جو اس کی طرف کچے دل سے جھکتے ہیں وہ فوق الطاقت صدموں سے انہیں بچا لیتا ہے و السلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان میری بیوی نے لڑکے کے مرنے پر صبر دکھلایا کہ سوائے دو چار آنسو نکالنے اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کے کسی قسم کا جزع فزع یا عورتوں کی سی کسی قسم کی حرکت خلاف شرع شریف اور تعلیم حضرت اقدس علیہ السلام نہیں کی۔میری دونوں لڑکیاں ساجدہ اور قانتہ صرف آنسوؤں سے روتی رہیں بعض عورتیں اس قسم کی آئیں کہ انہوں نے چلانا شروع کیا اور جاہلیت کی رسموں کو ادا کرنا چاہا تو میری بیوی نے روک دیا تو وہ نہایت ناراض ہو ئیں اور کہنے لگیں ہم تمہارے ہاں کبھی نہیں آئیں گے تم قادیانی ہو کر بگڑ گئے اسی واسطہ لڑکا مر گیا پس چلی گئیں بعض ان میں ہمارے خاص رشتہ دار سیدانیاں اور شیخ زادیاں بھی تھیں ہاں یہ بات لکھنے کے قابل ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے اس نامہ مبارک میں یہ جملہ کہا ہے۔کہ میرے ہمیشہ خیال میں رہا ہے کہ یہ سفربہی منحوس تھا۔آپ کو ایسے لوگوں سے تعلقات کرنے پڑے جو سچائی اور راستبازی کے دشمن ہیں اور ہر ایک مکر اور فریب کو حلال سمجھتے ہیں انسان کا قاعدہ ہے کہ تعلق ہونے کے بعد کئی ٹھوکروں میں مبتلا ہو جاتا ہے سو میں اس لئے ڈرتا ہوں کہ یہ خدا کی طرف سے ایک سرزنش نہ ہو"۔یہ واقعی حضرت اقدس علیہ السلام نے بہت ہی درست لکھا ہے معلوم ہو تا