تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 229 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 229

تذكرة المهدي 229 اقدس ہے اور فرمایا کتابیں کیونکر ہاتھ آئیں ہم دونوں نے سارا واقعہ سنایا۔آپ نے تعجب فرمایا۔اور خاموش ہو گئے۔صبح کو دوسرے دن مولوی محمد بشیر معہ چند بشیر سوانی سے مباحثہ آدمیوں کے آگئے پہلے مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی سے سلام مسنون کے بعد مصافحہ کیا اور پوچھا کہ جناب مرزا صاحب کہاں تشریف رکھتے ہیں۔کریم سیالکوٹی : حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اوپر بالا خانہ پر رونق افروز ہیں۔بشیر: آپ کو اطلاع کر دیجئے۔امیر سیالکوٹ نے حضرت اقدس علیہ السلام کو اوپر بالا خانہ پر جاکر اطلاع دی کہ حضرت صلی اللہ علیک و علی محمد مولوی بشیر صاحب بھوپالی آئے ہیں۔حضرت اقدس علیہ السلام تشریف لائے مولوی محمد بشیر صاحب نے السلام علیکم کہہ کر حضرت سے مصافحہ کیا اور حضرت اقدس نے السلام علیکم کا جواب و علیکم السلام دیا۔بشیر نے مصافحہ کے بعد معانقہ کیا چونکہ حضرت اقدس علیہ السلام کو معانقہ کی عادت نہیں تھی اور نہ پچیس برس کے عرصہ کی صحبت میں کسی کے ساتھ معانقہ کرتے دیکھا مولوی صاحب خود حضرت اقدس سے لپٹ گئے چونکہ بشیر صاحب کا بہت ہی چھوٹا قد تھا کمر تک رہے اور آپ ہی علیحدہ ہو گئے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے معانقہ نہیں کیا سیدھے کھڑے رہے اور دونوں ہاتھ بھی سیدھے لٹکائے رکھے پھر حضرت اقدس علیہ السلام اور مولوی محمد بشیر صاحب دونوں بیٹھ گئے اور ہم سب اور مولوی صاحب کے ہمراہی بھی بیٹھ گئے۔جمیع سید امیر علی شاہ صاحب