تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 809 of 862

تذکار مہدی — Page 809

تذکار مهدی ) 809 روایات سید نا محمودی گھر کا سامان بیچ کر تین سو روپیہ پیش کر دیا اس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا که شادی خان صاحب سیالکوٹی نے بھی وہی نمونہ دکھایا ہے جو حضرت ابوبکر نے دکھایا تھا کہ سوائے خدا کے اپنے گھر میں کچھ نہیں چھوڑا۔جب میاں شادی خان نے یہ سنا تو گھر میں جو چار پائیاں موجود تھیں ان کو بھی فروخت کر ڈالا اور ان کی رقم بھی حضرت صاحب کے حضور پیش کر دی۔مگر باوجود اتنی کوششوں کے یہ روپیہ پورا نہ ہوا۔مجھے یاد ہے کہ اس کام کے لئے سیالکوٹ سے حضرت صاحب نے میر حسام الدین صاحب کو جو میر حامد شاہ صاحب کے والد تھے بلایا کیونکہ ان کو عمارت کا مذاق تھا۔جو بھٹہ تیار کیا گیا ، اس پر اتنا خرچ آ گیا کہ خیال تھا کہ جمع شدہ روپیہ سے صرف بنیادوں سے اوپر تک شاید عمارت بلند ہو سکے۔اب خیال ہو ا کہ کیا کیا جائے۔حضرت صاحب فرماتے تھے اسی روپیہ میں کام کرو۔میر صاحب بلند آواز کے آدمی تھے اور حضرت صاحب کے بچپن کے دوست تھے بعض اوقات حضرت صاحب سے لڑ بھی پڑتے تھے انہوں نے کہا حضرت! آپ مجھ سے وہ کام کرانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ، اس روپیہ میں کچھ نہیں ہوسکتا حضرت صاحب نے فرمایا اچھا میر صاحب آپ جتلائیں کہ آپ کے اندازہ میں کتنا روپیہ درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چھپیں ہزار۔اس پر حضرت صاحب نے فرمایا میر صاحب آپ کے اتنے بڑے اندازہ کے تو یہ معنے ہوئے کہ کام کو روک دیا جائے۔اس وقت بہت سے لوگ ہوں گے جو خیال کرتے ہوں گے کہ اگر ہم ہوتے تو پچیس ہزار کیا بات تھی، فورا مہیا کر دیا جاتا۔مگر جب تو یہ حالت تھی کہ پچیس ہزار کا نام سن کر کہہ دیا جا تا تھا کہ کام کو روک دینا چاہئے۔یا اب تمہیں ہزار کہا جاتا ہے اور ایک مہینہ کے اندر جمع کرانے کا خیال ہے اور جس طرح قادیان میں چندہ ہو ا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مہینہ کے اندر اندر یہ روپیہ جمع ہو جائے گا اور امید ہے کہ اس رقم کو گورداسپور، امرتسر ، لاہور کے تینوں اضلاع ہی پورا کر دیں گے اور باقی اضلاع کے لوگ یہی کہیں گے کہ ایک تحریک ہوئی تھی جو لاہور میں پہنچ کر ختم ہوگئی۔( قیام تو حید کے لئے غیرت ، انوار العلوم جلد 5 صفحہ 23-22 ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کا آخری سال ایک بھو کے شخص کی تکلیف دور کرنے کے دو ہی علاج ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ اُس کی بھوک اڑا دی جائے اور دوسرے یہ کہ اسے کھانا دے دیا جائے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود