تذکار مہدی — Page 789
789 روایات سید نامحمودی تذکار مهدی ) وہاں تم ساتھ ہی ہو گے۔جیسے ہم میں بہت سے نقال ہیں اور ان میں بھی بعض تھے۔چنانچہ یہ بات سنتے ہی ایک دوسرا شخص اٹھ کھڑا ہوا اور بولا یا رسول اللہ میرے لئے بھی یہی دعا فرما ئیں۔آپ نے فرمایا یہ نقل ہے۔پہلے نے جو لینا تھا لے لیا۔تو نقل سے کام نہیں چلتا۔کسی سے بات سنی اور منہ سے کہہ دیا یا رقعہ لکھ دیا۔اس سے کوئی فائدہ نہیں۔الفضل 8 نومبر 1939 ، جلد 27 نمبر 258 صفحہ 3 دہلی میں اولیاء اللہ کے مزاروں پر دُعائیں اصل بات یہ ہے کہ وہ انسان جو خدا پر بھروسہ رکھتا ہے وہ بھی الہی کا موں کی نسبت یہ خیال نہیں کر سکتا کہ ان کا نتیجہ نہیں نکلے گا۔میں اُس وقت چھوٹا تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام دہلی تشریف لائے تھے آپ یہاں کے اولیاء اللہ کے مزاروں پر گئے اور بہت دیر تک لمبی دعائیں کیں اور فرمایا۔میں اس لئے دعا کرتا ہوں کہ ان بزرگوں کی روحیں جوش میں آئیں تا ایسا نہ ہو کہ ان لوگوں کی نسلیں اس نور کی شناخت سے محروم رہ جائیں جو اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے اور فرمایا کہ یقیناً ایک دن ایسا آئے گا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں کو کھول دے گا اور وہ حق کو قبول کریں گے میں گو اس وقت چھوٹا تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس قول کا اثر اب تک میرے دل پر باقی ہے۔پس یہاں کی جماعت اپنی کوششوں کا اگر کوئی نیک نتیجہ دیکھنا چاہتی ہے تو اسے چاہیئے کہ خدا پر بھروسہ رکھے یقینا ایک دن ایسا آئے گا کہ جس چیز کو خدا قائم کرنا چاہتا ہے وہ ہو کر رہے گی۔( جماعت احمد یہ دہلی کے ایڈریس کا جواب، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 83,84) سچا مذہب تازہ نشانات رکھتا ہے سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس طرح پہلے بولتا تھا اب بھی بولتا ہے اور جس طرح پہلے نشان دکھاتا تھا اب بھی دکھاتا ہے اور جس طرح پہلے اس کے فرشتے اس کے بندوں پر نازل ہوتے تھے اب بھی اترتے ہیں اور یہ کہ وہ مذہب جس کی بنیاد قصوں پر ہو مذہب نہیں ایک کہانی ہے اور وہ عقیدے جن کی بنیاد صرف روایت پر ہو عقیدے نہیں بلکہ تو ہمات ہیں۔پس سچا مذہب وہی ہے جو اپنے ساتھ تازہ نشانات رکھتا ہو اور میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر