تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 788 of 862

تذکار مہدی — Page 788

تذکار مهدی ) 788 روایات سید نا محمودی ایسے انسان کے لیئے ہیں جس کی ضد اور عداوت سے عقل نہ ماری گئی ہو۔وہ دیکھ سکتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہوں۔اب جو میرا مقابلہ کرے گا۔وہ خدا کا مقابلہ کرے گا افسوس ان لوگوں پر جو ان نشانات سے فائدہ نہ اٹھائیں ورنہ میرے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ایسے ایسے نشان دکھائے ہیں جو عقل کے دروازے کھولنے کے لیئے کافی ہیں لیکن جو انسان آنکھیں بند کر لے وہ کچھ نہیں دیکھ سکتا نبی نشان پر نشان دکھاتا ہے مگر منکر یہی کہتے رہتے ہیں کہ کچھ نہیں دکھایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نشان پر نشان دکھائے بعض لوگ آئے جنہوں نے آ کر کہا ان کی تو پگڑی ٹیڑھی ہے یہ مسیح موعود علیہ السلام کس طرح ہو سکتے ہیں۔آپ نے معجزہ پر معجزہ دکھایا مگر بعض ایسے لوگ آئے جنہوں نے کہا یہ تو قاف صحیح طور پر نہیں بول سکتے یہ کہاں مسیح موعود علیہ السلام ہو سکتے ہیں۔آپ نے آیت پر آیت دکھائی مگر ایسے لوگ آئے جنہوں نے کہا انہوں نے بیوی کے لیئے زیور بنوائے ہیں، یہ بادام روغن استعمال کرتے ہیں انہیں ہم کس طرح مان سکتے ہیں۔( خطبات محمود جلد 11 صفحہ 224) دعا۔جو منگے سومر ر ہے دُعا مانگنے کا بھی ایک طریق ہوتا ہے۔ہمارے ملک میں ایک طریق ہے کہ بغیر عقل کے نقل کرتے ہیں جسے میں تو چھچھورا پن سمجھتا ہوں مثلاً میں نے جو یہ بات بیان کی ہے اب تو خیر میں نے روک دیا ہے لیکن اگر نہ روکتا تو کل ہی مجھے کئی رقعے آنے شروع ہو جاتے کہ دُعا کریں ہماری ہر دعا قبول ہو جایا کرے۔حالانکہ صرف منہ سے کوئی بات کہہ دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔دُعا قلب کے تغیر کا نام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ دعا کی مثال وہی ہے جو کہتے ہیں جو منگے سو مر رہے مرے سومنگن جائے۔یعنی کوئی سوال ایسا ہوتا ہے کہ اس سے موت بہتر ہوتی ہے۔مگر بعض سوال جیسے مثلاً خدا تعالیٰ سے مانگنا جائز تو ہے۔مگر اس کے پورا ہونے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے اوپر ایک موت وارد کرے۔صرف یہ نہیں کہ منہ سے الفاظ دہراتا جائے۔مگر میں نے دیکھا ہے کہ لوگ کوئی بات سنتے ہیں تو یونہی منہ سے کہنے لگ جاتے ہیں کہ دعا کریں یوں ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ مجلس میں فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھ سے بعد الموت ان ان انعاموں کے وعدے کئے ہیں۔ایک صحابی جھٹ بول اٹھے یا رسول اللہ دعا کریں میں بھی جنت میں آپ کے ساتھ ہوں۔آپ نے فرمایا