تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 605 of 862

تذکار مہدی — Page 605

تذکار مهدی ) منتقی ال محمد کی عصمت 605 روایات سید نا محمودی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے میں نے ایک واقعہ سنا ہوا ہے کہ ہارون الرشید نے امام موسی رضا کو کسی وجہ سے قید کر دیا اور اُن کے ہاتھوں اور پاؤں میں رستیاں باندھ دی گئیں۔اُس زمانہ میں سپرنگ دار گدیلے تو نہ تھے عام روئی کے گدیلے ہوتے تھے ہارون الرشید اپنے محل میں آرام دہ گریلوں پر سویا ہوا تھا کہ اُس نے خواب میں دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں اور آپ کے چہرہ پر غضب کے آثار ہیں۔آپ نے فرمایا۔ہارون الرشید ! تم ہم سے محبت کا دعوی کرتے ہو مگر تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم تو آرام دہ گدیلوں پر گہری نیند سور ہے ہواور ہمارا بچہ شدت گرما میں ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے قید خانہ کے اندر پڑا ہے۔یہ نظارہ دیکھ کر ہارون الرشید بیتاب ہو کر اُٹھ بیٹھا اور ایک کمانڈر کو ساتھ لے کر اُسی جیل خانہ میں گیا اور اپنے ہاتھ سے اُن کے ہاتھوں اور پاؤں کی رستیاں کھولیں۔انہوں نے ہارون الرشید سے کہا آپ تو اتنے مخالف تھے اب کیا بات ہوئی کہ خود چل کر یہاں آگئے۔ہارون الرشید نے اپنا خواب سنایا اور کہا میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔میں اصل حقیقت کو نہ جانتا تھا۔اب دیکھو اُس زمانہ میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی کے زمانہ میں کتنا بڑا فاصلہ تھا۔ہم نے کئی بادشاہوں کی اولادوں کو دیکھا ہے کہ وہ در بدر دھکے کھاتی پھرتی ہیں۔میں نے خود دتی میں ایک سقہ دیکھا جو شاہانِ مغلیہ کی اولاد میں سے تھا۔وہ لوگوں کو پانی پلاتا پھرتا تھا مگر اس میں اتنی حیا ضرور تھی کہ مانگتا کچھ نہ تھا۔دوسری طرف حضرت علی کی اولادکو دیکھو کہ اتنی پشتیں گذرنے کے بعد بھی خدا تعالیٰ ایک بادشاہ کو رویا میں ڈراتا ہے اور اُن سے حسن سلوک کرنے کی تاکید کرتا ہے۔اگر حضرت علی کو اس اعزاز کا پتہ ہوتا اور اُن کو غیب کا علم حاصل ہوتا اور وہ محض اس عزت افزائی کے لئے اسلام قبول کرتے تو ان کا ایمان صرف سودا اور دوکانداری رہ جا تاکسی ( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 26 ) انعام کا موجب نہ بنتا۔حضرت سید فضل شاہ صاحب ڈاکٹر سید عنایت اللہ شاہ صاحب ایک نہایت ہی پرانے احمدی خاندان میں سے ہیں ان کے والد سید فضل شاہ صاحب حضرت صاحب کے نہایت ہی مکرم صحابی تھے اور عام طور پر حضرت صاحب کی خدمت کیا کرتے تھے اور اکثر قادیان میں آتے جاتے تھے۔سید ناصر شاہ صاحب