تذکار مہدی — Page 523
تذکار مهدی ) 523 روایات سید نا محمودی جس میں گالیوں کے خطوط تھے۔بعد ازاں جب لوگوں کو پتہ لگا کہ اب وہ خطوط تو ان کے پاس ہیں نہیں جن کا مختلف کتابوں میں ذکر ہے تو بعض نے اعتراض بھی کئے کہ وہ خطوط کہاں ہیں مگر آپ نے اس بات کی پرواہ نہ کی کیونکہ یہ خدا کے بنائے ہوئے قانون ہیں اور احتیاط ہر ایک کے لئے ضروری ہے اور اس احتیاط سے کام لینا ہر ایک کا فرض ہے۔پس ردی سامان کو جلا دینا چاہئے اور بالکل اس بات کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ اول تو یہ نقصان نہیں کیونکہ یہ ردی ہی تو تھا۔لیکن اگر کچھ نقصان ہو بھی تو بھی جان کے مقابلہ میں اس کی کیا حقیقت ہے۔پس تمام ردی سامان جلا دینا چاہئے۔چوہوں کو مارنا چاہئے۔زہر کی گولیاں ڈال کر یا چوہے دان رکھ کر اور جہاں تک ہو سکے اس مکان کو چھوڑ دینا چاہئے۔جس میں سے چوہے نکلے ہوں اور اس میں واپس نہ آیا جائے۔جب تک کہ یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ اب اس میں خطرہ نہیں۔تاریخ دانی اور بزرگی ( خطبات محمود جلد نمبر 10 صفحہ 194-193 ) | حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے میں نے یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ کوئی شخص تھا جو بڑا بزرگ کہلاتا تھا۔کسی بادشاہ کا وزیر ا تفاقاً اس کا معتقد ہو گیا اور اس نے ہر جگہ اس کی بزرگی اور ولایت کا پراپیگنڈا شروع کر دیا اور کہنا شروع کر دیا کہ وہ بڑے بزرگ اور خدا رسیدہ انسان ہیں۔یہاں تک کہ اس نے بادشاہ کو بھی تحریک کی اور کہا کہ آپ ان کی ضرور زیارت کریں۔چنانچہ بادشاہ نے کہا اچھا میں فلاں دن اس کے پاس چلوں گا۔وزیر نے یہ بات فوراً اس بزرگ کے پاس پہنچا دی اور کہا کہ بادشاہ فلاں دن آپ کے پاس آئے گا آپ اس سے اس طرح باتیں کریں تا کہ اس پر اثر ہو جائے۔اور وہ بھی آپ کا معتقد ہو جائے معلوم نہیں وہ بزرگ تھا یا نہیں مگر بیوقوف ضرور تھا جب اسے اطلاع پہنچی کہ بادشاہ آنے والا ہے اور اس سے مجھے ایسی باتیں کرنی چاہئیں جن کا اس کی طبیعت پر اچھا اثر ہو۔تو اس نے اپنے ذہن میں کچھ باتیں سوچ لیں اور جب بادشاہ اس سے ملنے کے لئے آیا تو وہ کہنے لگا۔بادشاہ سلامت آپ کو انصاف کرنا چاہئے۔دیکھئے مسلمانوں میں سے جو سکندر نامی بادشاہ گزرا ہے وہ