تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 520 of 862

تذکار مہدی — Page 520

تذکار مهدی ) 520 روایات سید نا محمود لڑکی قیصرہ خانم سعید سے قرار پایا ہے۔قیصرہ خانم سعید پہلے ہماری دوہری رشتہ دار تھیں لیکن اب اس نکاح کی وجہ سے ان کا ہم سے تہرا رشتہ ہو گیا ہے۔ان کا ایک رشتہ تو یہ ہے کہ وہ کرنل اوصاف علی خان صاحب کی پوتی ہیں اور کرنل اوصاف علی خاں صاحب نواب محمد علی خان صاحب کے بہنوئی اور خالہ زاد بھائی تھے۔گویا یہ اس شخص کے بہنوئی کی پوتی ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی لڑکی کا رشتہ دیا بلکہ بعد میں حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے زمانے میں ان کے بیٹے کو آپ کی دوسری لڑکی کا رشتہ دے دیا گیا۔دوسرا رشتہ جس کی بناء خدا تعالیٰ کے ایک الہام پر ہے یہ ہے کہ یہ خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کے بیٹے عبدالمجید خان صاحب کی نواسی ہیں۔خان محمد خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت پرانے صحابی تھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت اپنی تاریخ کے یادرکھنے میں نہایت ست واقع ہوئی ہے۔شاید ہی کوئی اور قوم ایسی ہو جو اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں اتنی سست ہو جتنی ہماری جماعت ہے عیسائیوں کو لے لو۔انہوں نے اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں اتنی سستی سے کام نہیں لیا اور مسلمانوں نے تو صحابہ کے حالات کو اس تفصیل سے بیان کیا ہے کہ اس موضوع پر بعض کتابیں کئی کئی ہزار صفحات پر مشتمل ہیں لیکن ہماری جماعت باوجود اس کے کہ ایک علمی زمانہ میں پیدا ہوئی ہے۔اپنی تاریخ کے یاد رکھنے میں سخت غفلت سے کام لے رہی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ خان محمد خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے صحابی تھے اور آپ سلسلہ سے اتنی محبت رکھتے تھے کہ جب وہ یکم جنوری 1904ء کو فوت ہوئے تو دوسرے دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد میں صبح کی نماز کے لئے تشریف لائے اور فرمایا آج مجھے الہام ہوا ہے کہ اہل بیت میں سے کسی شخص کی وفات ہوئی ہے۔حاضرین مجلس نے کہا کہ حضور کے اہل بیت تو خدا تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہیں۔پھر یہ الہام کس شخص کے متعلق ہے۔آپ نے فرمایا خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کل فوت ہو گئے ہیں اور یہ الہام مجھے انہی کے متعلق ہوا ہے۔گو یا خدا تعالیٰ نے الہام میں انہیں اہل بیت میں سے قرار دیا ہے۔پھر ان کے متعلق یہ الہام بھی ہوا کہ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا۔“ 66 بہر حال ان کی وفات پر اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعزیت