تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 519 of 862

تذکار مہدی — Page 519

تذکار مهدی ) 519 روایات سید نا محمود اُس کا وہی ہے جو پہلے اس کے منہ سے نکل گیا تھا۔تو اس قسم کی سادہ طبیعت کا وہ آدمی تھا لیکن بعد میں اسراف اور اپنے ہاتھ سے کام نہ کرنے کے نتیجہ میں اُس کا مال گیا، دولت گئی ، عزت گئی اور آخر میں مذہب بھی چلا گیا۔تو ہاتھ سے کام نہ کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔اس سے بڑی بڑی خرابیاں پیدا ہو جاتیں اور اچھے اچھے خاندان برباد ہو جاتے ہیں پھر اس کے نتیجہ میں غرباء ہمیشہ غربت کی حالت میں رہتے ہیں اور انہیں اپنی حالت میں تغیر پیدا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 60،59) حضرت مجد دسر ہندی کے ایک شعر کو نا پسند کرنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس شعر کو جو میں آگے بیان کروں گا۔بہت ہی نا پسند کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس کے کہنے والے سے مجھے بڑی ہی محبت ہے مگر اس کا یہ قول مجھ پر بڑا گراں گزرتا ہے کیونکہ گو اس کا مضمون ایک رنگ میں درست ہے مگر لہجہ گستاخانہ ہے۔حضرت مجد دسر ہندی اپنی کسی محبت کے جوش میں کہہ گئے ہیں۔من در پنجه خدا دارم چه پروائے مصطفی دارم ارے میں نے تو خدا کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے مجھے محمد ﷺ کی کیا ضرورت ہے؟ در حقیقت اس کا مفہوم بالکل محدود تھا مگر شاعری نے اسے خراب کر دیا اگر وہ اسی مضمون کو نثر میں بیان کرتے تو نہایت عمدگی سے بیان کر سکتے تھے اور وہ مضمون یہی ہے کہ جہاں محبت کا تعلق ہوتا ہے، وہاں اللہ تعالیٰ ہر شخص کے لئے اپنی محبت پیش کر دیتا ہے۔چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا وجود کیوں نہ ہو۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں آدھی رات کے بعد اللہ تعالیٰ آسمان سے اترتا اور اپنے بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے اور رمضان کے ایام میں تو وہ اور بھی قریب آ جاتا ہے۔“ (خطبات محمود جلد 23 صفحہ 433 ) اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا میں آج جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ میرے لڑکے مرزا اظہر احمد کا ہے جو خان سعید احمد خان صاحب مرحوم (ابن کرنل اوصاف علی خاں صاحب مرحوم ) کی