تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 484 of 862

تذکار مہدی — Page 484

تذکار مهدی ) 484 روایات سید نا محمود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے نہ ملا۔مگر آخر بہت مایوسی سے وہ یہاں سے واپس گیا کیونکہ اسے کہا گیا تھا کہ دوسرے مسلمان تمہاری بہت مدد کریں گے اور تمہیں اشاعت اسلام کے لئے بڑا چندہ دیں گے۔مگر دوسرے مسلمانوں نے اس کی کوئی مدد نہ کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی وفات کے قریب اس نے آپ کو خط لکھا کہ میں نے آپ کی نصیحت کو نہ مان کر بہت دکھ اٹھایا ہے۔آپ نے مجھے بر وقت بتایا تھا کہ مسلمانوں کے اندر خدمت دین کا کوئی جوش نہیں پایا جاتا۔مگر میں نے اسے نہ مانا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں آپ کی ملاقات سے محروم ہو گیا۔بہر حال وہ آخر وقت تک مسلمان رہا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس کے مخلصانہ تعلقات قائم رہے۔تو سب سے پہلا مسلمان امریکہ میں ہی ہوا تھا۔اب بھی میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کی ترقی یورپین ملکوں کی نسبت امریکہ میں سب سے زیادہ ہو رہی ہے۔بعض یورپین ممالک میں بھی احمدیت پھیل رہی ہے اور وہ بھی مغربی علاقے ہی ہیں۔مگر امریکہ میں ترقی کے زیادہ آثار پائے جاتے ہیں۔محبت الہی تعلق باللہ الفضل 21 اگست 1957 ء جلد 46/11 نمبر 196 صفحہ 2 | انسان کی فطرت میں محبت اور علاقہ کا مادہ رکھا ہے اور اس کی فطرت میں یہ بات مرکوز کر دی گئی ہے کہ وہ کسی کا ہو ر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پنجابی کا ایک مصرع سُنایا کرتے تھے۔جس کا مفہوم یہ تھا کہ یا تو تو کسی کا ہو جایا کوئی تیرا ہو جائے۔پس خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ کے ایک یہ معنے بھی ہیں کہ ہم نے انسانی فطرت میں محبت اور علاقہ کا مادہ رکھا ہے۔یعنی ہم نے اُسے ایسی حالت پر پیدا کیا ہے کہ وہ سوائے اس کے چین پا ہی نہیں سکتا کہ وہ کسی کا ہور ہے۔بیشک جب تک اسے اصل چیز نہیں ملتی اُس وقت تک وہ کبھی بیوی کا ہو رہتا ہے کبھی بہن بھائی کا ہو رہتا ہے، کبھی ماں باپ کا ہو رہتا ہے، کبھی دوستوں کو ہو رہتا ہے اور اس طرح وہ درمیان میں بھولتا پھرتا ہے۔مگر جب خدا تعالیٰ کے ملنے کا راستہ اُس پر کھل جاتا ہے۔تو پھر وہ خدا تعالیٰ کا ہی ہو جاتا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ہفتم 324) حضرت اقدس کی بردباری حضرت صاحب کی طبیعت میں کتنی بردباری تھی مگر آپ نے اس وجہ سے باہر لوگوں کے ساتھ کھانا کھانا چھوڑ دیا کہ ایک شخص نے کئی چیزیں ساگ ، فرنی، زردہ شور با وغیرہ ملا کر کھایا۔