تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 862

تذکار مہدی — Page 485

تذکار مهدی ) 485 روایات سید نامحمودی فرماتے تھے کہ اس سے مجھے اتنی نفرت ہوئی کہ قے آنے لگی۔اس کے بعد آپ نے باہر کھانا کھانا چھوڑ دیا اور اس طرح لوگ اس فیض سے محروم ہو گئے جو آپ کے ساتھ کھانا کھانے کے وقت انہیں حاصل ہوتا تھا۔پھر حضرت صاحب فرماتے اور میری طبیعت میں بھی یہ بات ہے اگر اُسترے سے سر کو منڈوا کر کوئی سامنے آئے تو بہت بُرا لگتا ہے اور مجھے تو اسے دیکھ کر سر درد شروع ہو جاتی ہے۔تو ظاہری صفائی اور ظاہری حالت کے عمدہ ہونے کی بھی بہت ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو نفرت نہ پیدا ہواور وہ بات کرنا تو الگ رہا دیکھنا بھی نہ چاہیں۔( ہدایات زریں۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 585 ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بال لمبے تھے ایک دفعہ مسجد مبارک میں بیٹھے ہوئے ) نائب ایڈیٹر الفضل نے عرض کیا سنا ہے کہ حضرت صاحب کے بھی لمبے بال تھے اور کہ شیخ غلام احمد صاحب (نومسلم ) کہا کرتے ہیں کہ 1881ء یا 1882ء میں میں نے جب لدھیانہ میں حضرت صاحب کو پہلے پہل دیکھا تھا اس وقت حضور کے بال لمبے تھے اور سر پر فقیرانہ وضع کی ٹوپی تھی۔اس پر حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز) نے فرمایا ”ہاں حضرت صاحب کے بال لمبے تھے اور پہلے ہندوستانی ٹوپی استعمال فرماتے تھے اور گلاہ بھی پہنتے تھے۔جو آج کل کا سا چھوٹا نہیں ہوتا تھا بلکہ لمبا ہوتا تھا اور غرارہ بھی استعمال فرماتے تھے۔(الفضل 7 نومبر 1921ءجلد 9 نمبر 36 صفحہ 5) انگریزی اور عربی زبان کا مقابلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک مرتبہ ایک پادری آیا اس نے کہا کہ عربی زبان کوئی ایسی زبان نہیں کہ جس میں خدا کا کلام نازل ہو۔یہ تو بدؤوں کی زبان ہے۔آپ نے فرمایا کہ نہیں خدا تعالیٰ کا کلام بیان کرنے کی جو استعداد عربی زبان میں ہے وہ کسی اور زبان میں نہیں مگر اس پادری کا دعویٰ تھا کہ انگریزی کا مقابلہ عربی زبان ہرگز نہیں کر سکتی۔آپ نے اسے کہا کہ خدا تعالیٰ کے کلام کو بیان کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ زبان ایسی ہو جو بڑے سے بڑا مضمون چھوٹے سے چھوٹے الفاظ میں ادا کر سکے۔اس نے کہا ہاں انگریزی میں ہی خصوصیت ہے۔آپ نے فرمایا اچھا اگر میرا پانی " کہنا ہو تو انگریزی میں کیا کہیں گے؟ اس نے کہا مائی واٹر۔آپ نے فرمایا عربی میں صرف مائی کہ دینا کافی ہوگا۔گویا انگریزی میں واٹر 66