تذکار مہدی — Page 376
تذکار مهدی )۔376 روایات سید نامحمود کوئی ایک ایسا ہوا ہے جس نے اپنی اس عمر میں کوئی شاندار کام کیا ہو بلکہ اربوں میں سے کوئی ایک ایسا ہوا ہے اور مجھے فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر مجھے یہ فقرہ کہنے کا موقع دیا۔تو مومن کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ سمجھے اصل ذمہ دار میں ہوں۔جب کسی شخص کے دل میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ میں اور فلاں ذمہ دار ہیں وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان ضائع ہو گیا اور اس کے اندر منافقت آگئی۔الفضل 10 / اپریل 1938 ء جلد 36 نمبر 83 صفحہ 9) مسلمان خدا تعالیٰ پر توکل کا اظہار کریں میں نے یہ رویا بارہ تاریخ کی صبح کو ان کو سنا دی تھی اور رڈیا میں جو میں نے ابوالہول کا دوسرا سر دیکھا ہے۔اس پر میں نے حیرت کا بھی اظہار کیا تھا کہ میں نے ایک سرکی بجائے دوسر دیکھے ہیں۔میں اس رویاء کی بنا پر سمجھتا ہوں کہ گو یہ دونوں واقعات مسلمانوں کے لئے نہایت تکلیف دہ ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ ان صدمات کو چھوٹا کر دے گا اور مسلمانوں کو ان کے بداثر سے محفوظ رکھے گا۔اگر مسلمان خدا تعالیٰ پر توکل کا اظہار کریں اور کسی لیڈر کی وفات کا جو سچا رد عمل ہوتا ہے۔وہ اپنے اندر پیدا کریں۔یعنی اس کی نیک خواہشات کو پورا کرنے کوشش کریں تو یقیناً مسٹر جناح کی وفات مسلمانوں کی تباہی کا موجب نہیں بلکہ مسلمانوں کی مضبوطی کا موجب ہوگی۔بانی سلسلہ احمدیہ جب فوت ہوئے ہیں اس وقت میری عمر انیس سال کی تھی۔ان کی وفات اسی لاہور میں ہوئی تھی اور ان کی وفات کی خبر سنتے ہی شہر کے بہت سے اوباشوں نے اس گھر کے سامنے شور و غوغا شروع کر دیا تھا۔جس میں ان کی لاش پڑی تھی اور نا قابل برداشت گالیاں دیتے تھے اور نا پسندیدہ نعرے لگاتے تھے۔مجھے اس وقت کچھ احمدی بھی اکھڑے اکھڑے سے نظر آتے تھے۔تب میں بانی سلسلہ احمدیہ کے سرہانے جا کر کھڑا ہو گیا اور میں نے خدا تعالیٰ کو مخاطب کر کے یہ عرض کی کہ اگر ساری جماعت بھی مرتد ہو جائے تو میں اس مشن کو پھیلانے کے لئے جس کے لئے تو نے ان کو مبعوث فرمایا تھا کوشش کروں گا اور اس کام کے پورا کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔خدا تعالیٰ نے میرے عہد میں ایسی برکت دی کہ احمدیت کے مخالف ہمارے عقیدوں کے متعلق خواہ کچھ کہیں۔یہ تو ان میں سے کوئی ایک مرد بھی نہیں کہ سکتا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی وفات پر جماعت کو جو طاقت حاصل تھی اتنی طاقت آج