تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 862

تذکار مہدی — Page 375

تذکار مهدی ) 1 ❤375 روایات سید نا محمود تمہیں بھی یاد رکھنا چاہیے کہ تمہارے اندر بھی ایمان اُسی وقت پیدا ہو گا جب تم ان واقعات کو دہرانے لگ جاؤ گے تم اپنی مجلسوں اور اپنے گھروں میں بار بار بیان کرو کہ جو خدا حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام اور دیگر انبیاء کا تھا وہی خدا تمہارا ہے۔جس طرح خدا نے اپنے ان پیارے بندوں کو نہیں چھوڑا تھا تم بھی اگر اُس کے ساتھ ویسے، تعلقات پیدا کر لو گے تو وہ تمہیں بھی نہیں چھوڑے گا۔جب تمہاری مجلسوں اور تمہارے گھروں میں اس بات کا چرچا شروع ہو جائے گا تو ہر بچہ کے اندر یہ یقین پیدا ہوگا کہ ہمارے خدا نے یوں کہا ہے۔خطبات محمود جلد 32 صفحہ 103-102) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر عہد مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اپنے ایک فعل پر جو گو ایک بچگا نہ فعل تھا۔مگر جس طرح بدر کے موقعہ پر ایک انصاری نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا۔جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے اور اس صحابی کو اپنے اس فقرہ پر ناز تھا۔اسی طرح مجھے بھی اپنے اس فعل پر ناز ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو چونکہ آپ کی وفات ایسے وقت میں ہوئی جب کہ ابھی بعض پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئی تھیں اور چونکہ میں نے عین آپ کی وفات کے وقت ایک دو آدمیوں کے منہ سے یہ فقرہ سنا کہ اب کیا ہوگا۔عبدالحکیم کی پیشگوئی کے متعلق لوگ اعتراض کریں گے محمدی بیگم والی پیشگوئی کے متعلق لوگ اعتراض کریں گے۔وغیرہ وغیرہ۔تو ان باتوں کو سنتے ہی پہلا کام جو میں نے کیا وہ یہ تھا کہ میں خاموشی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لاش مبارک کے پاس گیا اور سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر میں نے خدا تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہا اے خدا میں تیرے مسیح کے سرہانے کھڑے ہو کر تیرے حضور یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی پھر گئی۔تو میں اُس دین اور اس سلسلہ کی اشاعت کے لئے کھڑا رہوں گا جس کو تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ قائم کیا ہے۔میری عمر اس وقت انیس (19) سال کی تھی اور انیس سال کی عمر میں بعض اور لوگوں نے بھی بڑے بڑے کام کئے ہیں۔مگر وہ جنہوں نے اس عمر میں شاندار کام کیئے ہیں۔وہ نہایت ہی شاذ ہوئے ہیں۔کروڑوں میں سے