تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 862

تذکار مہدی — Page 362

تذکار مهدی ) 362 روایات سید نامحمود جاتے ہیں لیکن روحانی نظاروں میں نہیں جاتے۔اس لئے ان کے لئے عجیب چیز تھی۔لوگ دھکے کھا رہے تھے حضرت صاحب ایک قدم چلتے تھے تو ٹھوکر کھا کر آپ کے پیر سے جوتی نکل جاتی تھی۔پھر کوئی احمدی ٹھہرالیتا کہ حضور جوتی پہن لیجئے اور آپ کے پیر میں جوتی ڈال دیتا۔پھر آپ چلتے تو پھر کسی کا ٹھڈا لگتا اور جوتی پرے جا پڑتی پھر وہ کہتا کہ حضور ٹھہر جائیے جوتی پہنا دوں۔اسی طرح ہو رہا تھا تو ایک زمیندار دوست نے دوسرے زمیندار دوست سے پوچھا اوٹوں مسیح موعود دا دست پنجہ لے لیا ہے۔یعنی کیا تو نے حضرت مسیح موعود سے مصافحہ کر لیا ہے۔وہ کہنے لگا ”ایتھے دست پنجہ لین دا کیہڑ اویلا ہے۔نیڑے کوئی نہیں ہون دیندا“۔یعنی یہ مصافحہ کرنے کا کون سا موقع ہے یہاں تو کوئی قریب بھی نہیں آنے دیتا۔اس پر وہ جو عاشق زمیندار تھا۔وہ اس کو دیکھ کر کہنے لگا۔تجھے یہ موقع پھر کب نصیب ہو گا۔بے شک تیرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔پھر بھی لوگوں کے درمیان میں سے گزر جا اور مصافحہ کر آتو کجاوہ وقت ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اور کجا یہ وقت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔جلسہ سالانہ قادیان کا مستقبل الفضل 17 / مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 66 صفحہ 4) حقیقت تو یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ہماری جماعت میں ابھی مال دار لوگ داخل نہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جلدی سے جانے کے لئے جو وسائلِ سفر ہیں وہ اتنا خرچ چاہتے ہیں کہ بیرونی ممالک کے احمدیوں کے لئے ان ایام میں قادیان پہنچنا مشکل ہے۔لیکن اگر کسی زمانہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے بڑے مال دار ہماری جماعت میں شامل ہو جائیں یا سفر کے جو اخراجات ہیں ان میں بہت کچھ کمی ہو جائے اور ہر قسم کی سہولت لوگوں کو میسر آجائے تو دنیا کے ہر گوشہ سے لوگ اس موقع پر آئیں گے۔اگر کسی وقت امریکہ میں ہماری جماعت کے مال دار لوگ ہوں اور وہ آمد و رفت کے لئے روپیہ خرچ کر سکیں تو حج کے علاوہ ان کے لئے یہ امر بھی ضروری ہوگا کہ وہ اپنی عمر میں ایک دو دفعہ قادیان بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر آئیں کیونکہ یہاں علمی برکات میسر آتی ہیں اور مرکز کے فیوض سے لوگ بہرہ ور ہوتے ہیں اور میں تو یقین رکھتا ہوں کہ ایک دن آنے والا ہے جبکہ دور دراز ممالک کے لوگ یہاں آئیں گے۔چنانچہ