تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 339 of 862

تذکار مہدی — Page 339

تذکار مهدی ) 339 روایات سید نا محمودی ہو جاتا ہے اور میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے کہ انبیاء کے ذہن کیسے تیز ہوتے ہیں اور کس طرح وہ معمولی باتوں میں بڑے بڑے اہم نقائص کی اصلاح کی طرف توجہ دلا دیتے ہیں کہ آج ایک وسیع تجربہ کے بعد جو بات مجھ پر ظاہر ہوئی ہے اس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہایت سادگی کے ساتھ صرف دو لفظوں میں توجہ دلا دی تھی۔کیونکہ جب ہم نے ایک انجمن بنانے کا ارادہ کیا۔تو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اس کا کوئی نام تجویز فرما ئیں تو آپ نے اس انجمن کا نام تفخیذ الا بان تجویز فرمایا یعنی ذہنوں کو تیز کرنا۔رسالہ تفخیذ الاذہان بعد میں اسی وجہ سے اس نام پر جاری ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انجمن کا نام تفخیذ الاذہان رکھا تھا اور چونکہ اسی انجمن نے یہ رسالہ جاری کیا اس لئے اس کا نام بھی تشخحید الاذہان رکھ دیا گیا۔پس ہماری انجمن کا نام ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفخیذ الاذہان رکھا تھا۔یعنی وہ انجمن جس کے ممبران کا یہ فرض ہے کہ وہ ذہنوں کو تیز کریں اور در حقیقت بچپن میں ہی ذہن تیز ہو سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس لحاظ سے بہت بڑی ذمہ واری استادوں پر عائد ہوتی ہے مگر افسوس ہے کہ ہم اپنے بچوں کے بہت سے اوقات کتابوں میں ضائع کر دیتے ہیں اور وہ حقیقی فائدہ جس سے قوم ترقی کرتی ہے اس کو بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں۔حالانکہ ہمارا فرض ہے کہ ہماری کھیلیں اس رنگ کی ہوں جن سے ہمارے ذہن تیز ہوں ہماری تعلیم اس رنگ کی ہو جس سے ہماری تعلیم اس رنگ کی ہو۔جس سے ہمارے ذہن تیز ہوں۔ہماری انجمنوں کے کام اس رنگ کے ہوں جن سے ہمارے ذہن تیز ہوں اور یہ چیز علم سے بھی مقدم ہونی چاہیئے کیونکہ تھوڑے علم سے انسان نجات پاسکتا ہے لیکن ذہن کے گند ہونے کی وجہ سے خواہ انسان کے پاس کتنا بڑا علم ہو۔نجات سے محروم رہ جاتا ہے۔ہم یورپین قوموں کو دیکھتے ہیں ایک لمبے تجربہ کی وجہ سے اُن میں ذہانت کا نہایت بلند معیار قائم ہے حالانکہ وہ شراب نوش قو میں ہیں وہ سور کھاتی ہیں مگر باوجود شراب نوشی اور مردار خوار ہونے کے ان کے ذہن نہایت تیز ہوتے ہیں کیونکہ ایک وسیع تجربہ نے ان کے دماغوں میں نہایت صفائی پیدا کر دی ہے۔(الفضل 21 مارچ 1939 ء جلد 27 نمبر 65 صفحہ 5 ) رسالہ تشحمید الاذہان کا اجراء جس وقت میں نے یہ انجمن قائم کی تھی اس وقت ہم صرف سات لڑکوں نے اسے