تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 862

تذکار مہدی — Page 314

تذکار مهدی ) 314 روایات سید نا محمود تھا مگر ہم نے ان کو نکال دیا۔اب مرد اس جگہ نماز پڑھتے ہیں اور عورتیں ہمارے گھر میں نماز پڑھتی ہیں تو باہر کی جماعتوں کو فکر نہیں کرنا چاہئے اللہ تعالیٰ ان کے لئے نیکی کے میدان میں آگے بڑھنے کے اور نئی سامان پیدا کر دے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ رویاء میں دیکھا کہ قادیان کی آبادی بیاس تک پھیل گئی ہے۔میں اس رویاء سے یہ سمجھا کرتا ہوں کہ قادیان کی آبادی دس بارہ لاکھ کی ضرور ہوگی اور اگر دس بارہ لاکھ کی آبادی ہو تو اس کے یہ معنی یہ ہیں کہ چار لاکھ لوگ جمعہ پڑھنے کے لئے آیا کریں گے۔پس میرے نزدیک یہ مسجد بہت بڑھے گی۔بلکہ ہمیں اس قدر بڑھانی پڑے گی کہ چار لاکھ نمازی اس مسجد میں آسکیں۔اس غرض کے لئے اسے چاروں طرف بڑھایا جا سکتا ہے۔اس وقت بھی جس جگہ کھڑے ہوکر میں یہ خطبہ پڑھ رہا ہوں۔یہ اس حصہ سے باہر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تھا وہ مسجد اس موجود مسجد کا غالبا دسواں حصہ ہوگی۔تو دیکھو اللہ تعالیٰ کا یہ کتنا بڑا فضل ہے کہ لوگوں کی مسجد میں خالی پڑی رہتی ہیں اور ہم اپنی مساجد کو بڑھاتے ہیں تو وہ اور تنگ ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ لوگوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جگہ نہیں ملتی۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں صرف ایک ہی فعل مجھ سے ایسا ہوا جس میں میں سخت ڈرا۔اس میں میری ہی غلطی تھی اور میں فوری طور پر پکڑا گیا۔لیکن میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری جلدی ہی بریت ہو گئی۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گردہ میں درد تھا اور آپ جمعہ پڑھنے کے لئے تشریف نہ لا سکے۔میری اس وقت پندرہ سولہ سال کی عمر تھی۔میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے گھر سے نکلا اور مسجد کو آنے لگا۔جب میں موڑ تک پہنچا تو ایک احمدی دوست مجھے ملے جو واپس جا رہے تھے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ واپس کیوں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا مسجد میں بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔میری جو شامت آئی تو بغیر اس کے کہ میں آگے بڑھ کر تحقیق کر لیتا کہ آیا واقعہ میں مسجد لوگوں سے بھری ہوئی ہے یا نہیں اور وہاں کھڑے ہونے یا بیٹھنے کی جگہ ہے یا یہ شخص یونہی کہہ رہا ہے۔وہاں سے واپس چلا گیا اور ظہر کی نماز گھر میں پڑھنی شروع کر دی۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی نمازوں کا پابند ہوں اور میں نے آج تک ایک نماز بھی کبھی ضائع نہیں کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھ سے کبھی یہ دریافت نہیں فرمایا کرتے تھے کہ تم نے نماز پڑھی ہے یا نہیں پڑھی۔مجھے یاد ہے جب میں گیارھویں سال میں تھا تو ایک دن میں نے ضحی یا اشراق کے وقت وضو کر کے حضرت مسیح موعود