تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 862

تذکار مہدی — Page 184

تذکار مهدی ) 184 روایات سیّد نا محمود یہاں مجھے زندہ لوگ دکھائی دیتے ہیں۔پس رُوحانی مردوں اور روحانی زندوں کو پہچانا ہر ایک کا کام نہیں۔مگر اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ایک ظاہری علامت ایسی بتا دی ہے جس سے رُوحانی مردوں اور زندوں کو پہچاننے میں بڑی حد تک آسانی ہو جاتی ہے۔(تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ 292) اتم کی پیشگوئی اور پیر صاحب چاچڑاں شریف اُمت مسلمہ میں مجددین کی جو فہرست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دکھانے کے بعد شائع ہوئی ہے۔ان میں سے کتنے ہیں جنہوں نے دعوی کیا ہو۔میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے کہ مجھے تو اور نگزیب بھی اپنے زمانے کا مجد د نظر آتا ہے۔مگر کیا اس نے کوئی دعویٰ کیا عمر بن عبد العزیز کو مجدد کہا جاتا ہے۔کیا ان کا کوئی دعویٰ ہے۔پس غیر مامور کے لئے دعویٰ ضروری نہیں۔دعوئی صرف مامورین کے متعلق پیشگوئیوں میں ضروری ہے۔غیر مامور کے صرف کام کو دیکھنا چاہئے۔اگر کام پورا ہوتا نظر آجائے تو پھر اس کے دعوی کی کیا ضرورت ہے؟ اس صورت میں تو وہ انکار بھی کرتا جائے۔تو ہم کہیں گے کہ وہی اس پیشگوئی کا مصداق ہے۔اگر عمر بن عبد العزیز مجدد ہونے سے انکار بھی کرتے۔تو ہم کہہ سکتے تھے کہ وہ اپنے زمانے کے مجدد ہیں کیونکہ مجدد کے لئے کسی دعویٰ کی ضرورت نہیں۔دعویٰ صرف ان مجددین کے لئے ضروری ہے جو مامور ہوں۔ہاں جو غیر مامور اپنے زمانہ میں گرتے ہوئے اسلام کو کھڑا کرے دشمن کے حملوں کو توڑ دے۔اسے چاہے پتہ بھی نہ ہو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ مجدد ہے۔ہاں مامور مجدد وہی ہو سکتا ہے۔جو دعویٰ کرے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا۔پس میری طرف سے مصلح موعود ہونے کے دعوی کی کوئی ضرورت نہیں اور مخالفوں کی ایسی باتوں سے گھبراہٹ کی بھی ضرورت نہیں۔اس میں کوئی بہتک کی بات نہیں۔اصل عزت وہی ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے۔چاہے دنیا کی نظروں میں انسان ذلیل سمجھا جائے۔اگر وہ خدا تعالیٰ کے رستہ پر چلے تو اس کی درگاہ میں وہ ضرور معزز ہو گا اور اگر کوئی شخص جھوٹ سے کام لے کر اپنے غلط دعوی کو بھی ثابت کر دے اور اپنی چستی یا چالاکی سے لوگوں میں غلبہ بھی حاصل کر لے۔تو خدا تعالیٰ کی درگاہ میں وہ عزت حاصل نہیں کر سکتا اور جسے خدا تعالیٰ کے دربار میں عزت حاصل نہیں وہ خواہ ظاہری لحاظ سے کتنا معزز کیوں نہ سمجھا جائے۔اس نے کچھ کھویا ہی ہے حاصل نہیں کیا اور آخر ایک دن وہ ذلیل ہوکر رہے گا۔پس دینی و دنیوی