تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 862

تذکار مہدی — Page 185

تذکار مهدی 185 روایات سید نامحمود کاموں میں ہمیشہ سچ کو اختیار کرو۔جو شخص کے لئے نقصان اٹھاتا ہے وہ دراصل فائدہ میں رہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جب آٹھم کی پیشگوئی پر مخالفوں نے شور مچایا کہ وہ پوری نہیں ہوئی تو ایک دن نواب صاحب بہاولپور کے دربار میں بھی جو اغلباً موجودہ نواب صاحب کے دادا تھے اس موضوع پر باتیں ہونے لگیں اور تمسخر اڑایا جانے لگا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔نواب صاحب کے پیر حضرت غلام فرید صاحب چاچڑاں والے بھی تشریف فرما تھے۔وہ خاموش بیٹھے رہے مگر کچھ عرصہ بعد نواب صاحب بھی اس گفتگو میں دخل دینے لگے تو وہ جوش میں آگئے اور فرمانے لگے کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ ایک عیسائی کی تائید اور مسلمان کے خلاف باتیں کرتے ہو۔تم لوگ کہتے ہو کہ آتھم زندہ ہے یہ بالکل غلط ہے۔وہ مر چکا ہے اور مجھے تو وہ مردہ ہی نظر آتا ہے۔پس جب کوئی شخص سچ کے لئے کھڑا ہو تو ہر شریف انسان اس کی عزت کرے گا۔اگر کمینے اس کی عزت کو نہ پہچا نہیں تو یہ کوئی حرج کی بات نہیں۔پس کبھی کسی دشمن کے اعتراض سے ڈر کر حق نہ چھپاؤ۔ٹونے ٹوٹکے کرنا جائز نہیں (الفضل 23 مارچ 1940 ء جلد 28 نمبر 67 صفحہ 7 | میں جہاں جماعت کو قربانیوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں وہاں ذمہ دار کارکنوں اور صدر انجمن کو بھی توجہ دلاتا ہوں کیونکہ ان پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ بھی اسی طرح ان طالب علموں کے خون میں شریک ہے جس طرح جامعہ کے پروفیسر اور اساتذہ اس میں شریک ہیں۔صدر انجمن محض ریزولیوشنز پاس کر دینے کا نام نہیں ، نہ صدر انجمن اس امر کا نام ہے کہ کسی صیغہ کے لئے افسر مقرر کر کے اسے نگرانی کے بغیر چھوڑ دیا جائے۔صدر انجمن کا فرض ہے کہ وہ طالب علموں کے ذہنوں ، ان کی اُمنگوں اور ان کے ارادوں میں وسعت پیدا کر دے، ان کے اندر ایک بیداری اور زندگی کی روح پیدا کرے، ان کے خیالات میں وسعت پیدا کرے اور اگر مدرس مفید مطلب کام کرنے والے نہ ہوں تو صدر انجمن کا فرض ہے کہ انہیں نکال کر باہر کرے۔ہم نے طالب علموں کا خالی اخلاص کیا کرنا ہے اس کے ساتھ کچھ عقل اور سمجھ بھی تو چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے متعلق