تأثرات

by Other Authors

Page 72 of 539

تأثرات — Page 72

66 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہوئی۔الحاج موسیٰ محمد بھی اپنے قیام لندن کے دوران دو (2) بار حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحم اللہ تعالی سے شرف ملاقات پاچکے تھے اور الحاج ڈاکٹر Haliru Dentoro دوبار جلسہ سالانہ لندن میں شمولیت کا شرف پاچکے ہیں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کر چکے ہیں۔جب بورگوسلطنت کے امیر کو معلوم ہوا کہ امسال حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نائیجیریا کا دورہ کرنے والے ہیں تو انہوں نے با قاعدہ تحریری طور پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے بور گو کو برکت بخشنے کی دعوت دی تھی جس کو قبول کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے ایک لمبا سفر طے کیا اور آج بورگو کو برکت بخشی تھی۔بور گوسلطنت کے امیر (Ameer of Borgu State) کی طرف سے تاریخی استقبال : مبلغ سلسله نیو بصہ مکرم اشتیاق الرحمن صاحب، بورگوسلطنت کے تمیں سے زاید چیف صاحبان اور سرکردہ شخصیات نے نیو بصہ شہر سے سترہ (17) کلومیٹر باہر آ کر حضور انور ایدہ اللہ کا استقبال کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ان کے قریب پہنچ کر کار سے نکل آئے اور مبلغ سلسلہ نیز سبھی چیف صاحبان اور نمائندگان کو شرف مصافحہ بخشا جس کے بعد چیفس حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو روایتی اعزاز اور تکریم کے ساتھ بورگو کی سب سے بڑی شخصیت جو امیر آف بور گو کہلاتے ہیں، کے محل تک لے گئے جہاں بورگو سلطنت کے امیر نے اپنے رفقا سمیت محل سے باہر آ کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شایانِ شان استقبال کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا۔جیسے ہی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کار سے اُترے تو بورگو سلطنت کے امیر نے آگے بڑھ کر آپ کے قدم لیے اور شرف مصافحہ حاصل کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو اپنے محل کے اندر لے گئے جہاں ایک استقبالیہ کا پروگرام تھا۔استقبالیہ اسے اپنے خطاب میں امیر آف بورگو نے اپنی خوش بختی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں خلیفتہ اسیح کو خوش آمدید کہتا ہوں۔آج ہم بہت خوش ہیں۔خلیفتہ اسیح سے برکت حاصل کر رہے ہیں۔آج کا دن ہماری Kingdom میں ایک تاریخی دن ہے۔نائیجر (Niger) سٹیٹ اور پھر تمام نائیجیریا کے لیے بہت بڑی برکت کا دن ہے۔ہم آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ حضور کا ہماری Kingdom میں قیام ہمارے لیے بہت بابرکت ہو۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008ء صفحہ 13) اس ہدیہ تہنیت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جواباً فرمایا: میں امیر آف بورگو کا بہت مشکور ہوں۔یہاں آنے سے قبل اس بات کا علم نہیں تھا کہ