تأثرات

by Other Authors

Page 73 of 539

تأثرات — Page 73

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اس قد راعزاز اور تکریم کے ساتھ یہاں خوش آمدید کہیں گے اور محل میں یہ تقریب ہوگی۔میں یہاں آکر بہت حیران ہوا ہوں۔امیر آف بورگو ہمارے دوست ہیں۔لندن میں ہمارے مہمان رہے ہیں۔ہماری دوستی بہت مضبوط ہے اور ہمارا یہ تعلق مزید بڑھے گا۔میں ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔“ 67 الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 13) اس استقبالیہ کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی محل سے باہر تشریف لائے جہاں بچیاں استقبالیہ گیت گا گا کر اپنے محبوب آقا کو خوش آمدید کہہ رہی تھیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کچھ دیر ان کے پاس کھڑے رہے اور ان کو قلم عطا فرمائے۔ایک طرف کچھ بڑی عمر کی لڑکیاں استقبالیہ نغمات الاپ رہی تھیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ از راه شفقت ان کے پاس تشریف لے گئے ، کچھ دیر کھڑے رہے اور ان کو قلم بھی عطا فرمائے۔بور گوسلطنت کے امیر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور آپ کے رفقا کے قیام کا بندو بست اپنے Royal Villa میں کیا ہوا تھا۔بورگو سلطنت کے امیر خود حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو آپ کی جائے رہائش تک چھوڑنے کے لیے آئے اور پھر اجازت لے کر واپس چلے گئے۔29 اپریل 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صبح سوا نو بجے احمد یہ ہسپتال نیو بصہ کا معاینہ فرمایا۔ڈاکٹر محبوب احمد صاحب نے اپنے سٹاف کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معاینہ فرمایا اور وارڈ میں جا کر مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کی بیماریوں کے بارے میں دریافت فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر اسی وقت مریضوں میں نقدی کی صورت میں تحائف پیش کیے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے معاینہ کے بعد ہسپتال کے احاطہ میں پودا لگایا اور کچھ دیر کے لیے مشن ہاؤس اور ڈاکٹر محبوب احمد صاحب کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔وہاں سے فارغ ہوکر حضور انور ایدہ اللہ اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ اور بور گوسلطنت کے امیر صاحب کے تاثرات : امیر آف بورگو نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں Royal Villa سے تھوڑی دُور Sabuke Square میں استقبالیہ کا انتظام کیا تھا۔اس تقریب میں ممبران پارلیمنٹ، گورنر لیگوس سٹیٹ اور Abia State کے گورنر کے نمائندہ ، سابق گورنر نائیجیر سٹیٹ ،جسٹس صاحبان ، روایتی بادشاہ، چیفس اور امام اور دیگر سرکردہ احباب اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ وہاں پہنچے تو یہ