تأثرات

by Other Authors

Page 41 of 539

تأثرات — Page 41

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 36 خاص طور پر افریقن ممالک میں جہاں بغیر کسی مذہب وملت اور رنگ ونسل کی تمیز کے عوام الناس کی خدمت کی جارہی ہے اور غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل لندن 30 مئی تا5 جون 2008ء) یہ پریس کانفرنس تقریباً چالیس منٹ جاری رہی۔آخر پر نائیجیرین یونین آف جرنلسٹس کے عہدے داروں نے پر یس کا نفرنس میں شمولیت اور خصوصاً سوالوں کے جواب دینے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جب ائر پورٹ سے باہر تشریف لائے تو وہاں احمدی احباب کی کثیر تعدادا اپنے پیارے امام کی منتظر کھڑی تھی جنہوں نے والہانہ انداز میں اپنے پیارے امام کا استقبال کیا۔بچیوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور حضرت بیگم صاحبہ کی خدمت میں پھول پیش کیے۔بچیوں کے ایک گروپ نے استقبالیہ گیت پیش کیے۔حضور انور ایدہ اللہ تعلی کچھ دیر بچیوں کے پاس کھڑے رہے۔خدام نے خلافت جو بلی کے لوگو (Logo) اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصاویر پر مشتمل بینرز (Banners) اُٹھارکھے تھے۔ایک جوش و خروش کا سماں تھا۔ایک نور کی بارش تھی جو دلوں سے ابل ابل کر چہروں اور آنکھوں سے برس رہی تھی۔صاف لگ رہا تھا کہ رحمت الہی کا نور ہے جو وہ اپنی پیاری جماعت پر مسلسل برسا رہا ہے۔پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا نائیجیریا میں ورود آگے بینن (Banen) جانے کے لیے تھا اور بین کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے بعد واپس نائیجیریا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کرنا مقصود تھا۔نا بکھیر یا میں مختصر قیام : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے لیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام احمد یہ مشن ہاؤس او جو کورد (Ojokoro) میں کیا گیا تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ قافلہ ائر پورٹ سے چالیس منٹ کا سفر کر کے مشن ہاؤس پہنچا جہاں ہزاروں احباب جماعت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔انیس گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے کولیگوس سٹیٹ پولیس نے Escort کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو دیکھتے ہی احمدی احباب نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کیے اور اپنے آقا کا استقبال والہانہ انداز میں کیا۔خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔گارڈ آف آنر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اُردو میں نظمیں پڑھنے والی بچیوں کے پاس تشریف لے گئے اور کچھ دیر ان کے پاس کھڑے رہے جس کے بعد اطفال الاحمدیہ نے مارشل آرٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر Apapa ہسپتال کے لیے خریدی گئی ایمبولینس کا معاینہ اور افتتاح کیا۔علاوہ ازیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دومنزلہ خوب صورت عمارت پر مشتمل احمد یہ ہسپتال او جوکورو کا معاینہ فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے وہاں تعمیر کیے جانے والے پرائیویٹ کمرے، وارڈ ز اور