تأثرات

by Other Authors

Page 42 of 539

تأثرات — Page 42

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 37 آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات مثلاً ڈیلیوری روم، لیبارٹری اور ای سی جی رُوم کا بھی معاینہ فرمایا۔وارڈ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک مریض سے اس کا حال بھی دریافت فرمایا۔نائیجیریا میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماء اللہ اور انصار اللہ نائیجیریا کے دفاتر کا بھی معاینہ فرمایا۔یہ دونوں دفاتر ایک دوسرے سے تھوڑے فاصلہ پر واقع ہیں۔ممبران مجلس انصار اللہ نے اپنے مخصوص انداز میں لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ “ کا ورد کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ممبران مجلس عاملہ انصار اللہ کو شرف مصافحہ بخشا اور ان سے خطاب بھی فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انصار اللہ کا مطلب ہے اللہ کے مددگار اور انصار اللہ کے اراکین جہاں اپنی عمر کے لحاظ سے تجربہ کار ہوتے ہیں وہاں بوجہ تجربہ اپنی تنخواہوں میں بھی بڑھ کر ہوتے ہیں اس لیے آپ لوگ اخراجات برداشت کریں۔جماعت سب کی تربیت نہیں کر سکتی اس لیے ذیلی تنظیمیں بنی ہیں تا کہ جوان جوانوں کو سنبھالیں ، لجنہ لجنہ کو سنبھالے اور بوڑھے بوڑھوں کی تربیت کریں۔نو مبائعین کو بھی تنظیموں میں شامل کریں۔ان سے چندہ لیں خواہ ایک نائر ا ہی لیں۔دو مہینے بعد یا تین مہینے بعد۔اگر ان کا ایمان مضبوط ہے تو پھر مالی قربانی میں بھی مضبوط کریں۔مالی قربانی سے ایمان پختہ ہو گا۔آپ تجربہ کار لوگ ہیں۔آپ آج جو مثال قائم کریں گے کل کو وہی نمونہ ٹھہرے گی۔“ نائیجیریا سے بینن (Benin) کے لیے روانگی: الفضل انٹر نیشنل لندن 5 تا 12 جون 2008ء) لیگوس نائیجیریا سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بذریعہ کار بینین (Benin) کے لیے روانہ ہوئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی کار کو پولیس اپنے مخصوص سائرن کے ساتھ Escort کر رہی تھی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے Seme Porgi بارڈر سے سرزمین بینن پر قدم مبارک رکھا۔حکومت بینن (Benin) کا اعلان 23 اپریل 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سرزمین بینن (Benin) پر قدم مبارک رکھا۔اس سے قبل 9 اپریل کو صدر مملکت نے اپنے وزرا کا اجلاس بلایا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بینن (Benin) کے سرکاری مہمان ( State Guest) کے طور پر حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الخامس ایده اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا جائے۔چنانچہ 13 اپریل 2008ء کو حکومت بینین نے اپنے اس فیصلہ کا اعلان نیشنل