تأثرات — Page 40
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء نائیجیریا میں ورود مسعود اور پریس کانفرنس: 35 22 اپریل 2008ء کو گھانا سے پچاس منٹ کی پرواز کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جہاز لیگوس نائیجیریا کے ائر پورٹ پر اترا جہاں مکرم ایم فشو لا صاحب امیر جماعت احمد یہ نائیجیر یا مکرم عبدالخالق صاحب نیر مبلغ انچارج نایجیریا، صدر مجلس انصار اللہ اور میڈیکل ڈائریکٹر مکرم ڈاکٹر سمیع اللہ صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا۔صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نائیجیریا نے حضرت بیگم صاحبہ مد ظلہا کا استقبال کیا۔VIP لاؤنج میں نائیجیرین سینٹ کے نائب صدر نے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف پایا۔وی آئی پی (VIP) لاؤنج میں کچھ دیر قیام کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پریس سنٹر میں پریس کانفرنس کے لیے تشریف لے گئے جہاں پہلے سے ہی بتیس (32) میڈیا ہاؤسز۔تین ٹیلی ویژن۔چھ ریڈیو اور بائیس (22) ملکی اخبارات اور وائس آف امریکہ کے چالیس (40) سے زاید نمائندے موجود تھے۔ایک نمائندے کے سوال پر کہ آپ کے یہاں آنے کا مشن اور مقصد کیا ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس سال ہم صد سالہ خلافت جوبلی منارہے ہیں اور حضور اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات مئی 1908 ء سے لے کر اب تک خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہو رہے ہیں۔ساری دنیا کی جماعتوں میں یہ تقریبات منائی جا رہی ہیں۔یہاں بھی ان تقریبات کے سلسلہ میں پروگرام ہیں اور میرا یہاں آنے کا یہ مقصد ہے کہ اپنے بھائیوں سے محبت اور پیار بانٹا جائے۔“ الفضل انٹرنیشنل لندن 30 مئی تا 5 جون 2008ء) جماعت احمدیہ کی بنی نوع انسان کی خدمات کے تعلق میں ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جماعت ہر جگہ بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے تیار کھڑی ہے۔افریقہ میں بھی یہی خدمات جاری ہیں اور دوسرے ممالک جہاں بھی تباہ کاریاں ہوتی ہیں سیلاب اور زلازل آتے ہیں وہاں جماعت متاثرین کی خدمت کے لیے ہمیشہ سب سے پہلے صف اوّل میں ہوتی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل لندن 30 مئی تا 5 جون 2008ء) تعلیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہم نے دنیا میں تعلیم پھیلانی ہے اس لیے با قاعدہ ایک جماعتی سکیم کے تحت افریقہ میں بے شمار سکول کھولے گئے ہیں۔اسی طرح ہم نے بہت سے ہسپتال بھی کھولے ہیں۔