تأثرات

by Other Authors

Page 19 of 539

تأثرات — Page 19

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ جات : وو 19 اب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے للہی سفر شروع ہونے والے تھے۔چنانچہ 11 اپریل 2008ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیاروں کو عالمگیر دُعاؤں کی خصوصی تحریک فرمائی کہ ان تمام پروگراموں اور ان لہی سفروں کے عظیم روحانی مقاصد کے حصول کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کریں۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: دو تین دن تک انشاء اللہ تعالیٰ میں بھی ایک سفر شروع کرنے والا ہوں جو مغربی افریقہ کے تین ممالک کا ہے یعنی گھانا، بہین اور نائیجیریا کا۔ان ملکوں کے پروگرام خلافت جو بلی کے حوالے سے پہلے پروگرام ہیں جن میں میں شامل ہونے جارہا ہوں۔انشاء اللہ۔اب اس کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں پروگرام ہوتے ہیں۔بعض ملکوں میں میں شامل ہوں گا انشاء اللہ تعالیٰ اور یہ سال تقریباً اس لحاظ سے مصروفیت اور سفر کا سال ہے۔دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کی جو گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے جماعت احمدیہ پر بارشیں ہوئیں اور ہورہی ہیں وہ ہماری عبادتوں کے معیار بھی بڑھانے والی ہوں، ہماری عاجزی کے معیار بھی بڑھانے والی ہوں، نیکیوں کو پھیلانے اور برائیوں کو روکنے کی طرف ہم پہلے سے بھی زیادہ توجہ دینے والے ہوں اور خاص طور پر میرا ہر سفر اس مقصد کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت لیے ہوئے ہو۔اللہ تعالیٰ دورانِ سفر بھی حافظ و ناصر ہو اور جس جگہ پہنچیں وہاں بھی اپنی قدرت کے خاص نظارے دکھائے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی 11 اپریل 2008ء) دُعا کی افادیت کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ برکات سمیٹنے کا طریق بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” جب تمام جماعت کی دُعاؤں کا دھارا ایک طرف چل رہا ہوگا تو اللہ تعالیٰ کے فضل پھر کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔“ خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی 1 1 اپریل 2008ء) غلبہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے حوالے سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے اور دُعا کا طریق سمجھاتے ہوئے فرمایا: "ہم بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی اُن دُعاؤں کے ساتھ ہی اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اِن الفاظ کی برکت سے جو اُس کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ