تأثرات — Page 20
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء وسلم کے منہ سے نکلے، ہمارے سفروں میں بھی آسانی پیدا کر دے، ان میں برکت ڈالے اور خیریت سے ان برکات کو ہم سمیٹتے ہوئے واپس لوٹیں۔وہ برکات جو ہمیں ملیں وہ ایسی برکات ہوں جو ہمیشہ قائم و دائم رہنے والی ہوں اور جن جن ملکوں میں جائیں،جن جن جماعتوں میں جائیں یا جہاں جہاں بھی یہ پروگرام ہورہے ہیں ہر جگہ ان برکات کا اظہار نظر آتا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دن جلد دکھائے جب اُس کی توحید کا جھنڈا تمام دنیا میں ہم لہراتا ہوا دیکھیں اور اللہ تعالیٰ کے پیارے اور محسن انسانیت کے حسن کو ہم بڑی شان و شوکت کے ساتھ تمام دنیا میں چمکتا ہوا دیکھیں۔“ اسی خطبہ کے آخر پر فرمایا: وو 20 خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی 1 اپریل 2008ء) دوبارہ پھر میں دُعا کی درخواست کرتا ہوں اپنے ملکوں کے جلسوں کے لیے بھی دُعا کریں اور میرے دوروں کے لیے بھی دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی رحمتوں اور فضلوں کے دروازے کھولتا چلا جائے۔“ (خطبه جمعه فرموده حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی11 اپریل 2008 ء ) ہر ایک احمدی کے دل کی دھڑکن اپنے پیارے امام کے لیے مجسم دُعا بنتی گئی اور پیارے آقا کے قدم قدم کو اللہ تعالیٰ نے بابرکت بنادیا۔ہر احمدی دل سے یہی دُعا بلند ہو رہی تھی کہ : تیرا سفر ہو باعث رحمت خدا کرے ہو ساچ ساعت نصرت خدا کرے ہو نصرت مولی قدم قدم ہر ملک میں تمہاری حفاظت خدا کرے ( مکرم مولانا عطاءالحجیب صاحب راشد )