تأثرات

by Other Authors

Page 365 of 539

تأثرات — Page 365

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 327 جہاں ایسے حالات تھے وہاں اس کے بالکل الٹ حالات بھی دکھائی دیئے۔بعض مقامات پر غیر از جماعت احباب کو علم ہونے کے باوجود کہ ہم خلافت جو بلی کی مٹھائی اور کھانا تقسیم کر رہے ہیں وہ آتے اور مٹھائی قبول کرتے نیز کھانے میں بھی شامل ہوتے تھے۔اسی قسم کا ایک واقعہ لکھتے ہوئے مکرم نذیر احمد صاحب چانڈیو صدر جماعت احمد یہ گوٹھ جام خان لکھتے ہیں : خاکسار اور خاکسار کی اہلیہ رضیہ خاتون نے۔۔۔خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنی شروع کی۔میری اہلیہ برتن میں مٹھائی ڈالتے وقت بسم اللہ کہتی تھی۔مٹھائی لینے والے غیر از جماعت احباب مردوزن کہتے تھے کہ آپ ہیں قادیانی لیکن ہم سے اچھے ہیں۔آپ بسم اللہ زیادہ پڑھتے ہیں۔آپ میں قربانی کا جذبہ بہت زیادہ ہے۔چھوٹے بڑے مردوزن سب قربانی کرنے والے ہیں۔آپ چندہ بھی دیتے ہیں۔66 رپورٹ آمده از مکرم امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع لاڑکانہ )