تأثرات

by Other Authors

Page 364 of 539

تأثرات — Page 364

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 326 تھا تو وہ جوتی اتار کر کھڑی ہو گئیں اور ساتھ ساتھ عہد دہرایا اور اس کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا اور بہت پسند کیا۔“ (رپورٹ آمده از امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع سیالکوٹ ) غیر از جماعت احباب نے پورے پاکستان ہر جگہ بڑی کثرت کے ساتھ خلافت جو بلی کی تقریبات میں شمولیت کی۔چنانچہ ڈگری گھمناں کے صدر صاحب 27 مئی 2008 ء کے پروگرام کے بارے میں اپنی مرسلہ رپورٹ میں لکھتے ہیں: ’675 احمدی اور 550 غیر احمدی احباب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب سنا، عہد وفائے خلافت دہرایا اور دعا میں شامل ہوئے۔“ آمدہ رپورٹ از امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع سیالکوٹ ) بعض جماعتوں میں شدید مخالفت کے باوجود پروگرام منعقد کیے گئے۔بعض مقامات پر تو لجنہ اماءاللہ کی طرف سے بھی یہ پیغامات صدر صاحب جماعت اور امیر صاحب ضلع کو آئے کہ باوجود مخالفت کے یہ پروگرام ہونے چاہئیں اور وہ ہر ایک قربانی کے لیے تیار ہیں۔ایسے ہی حالات کوٹری ضلع حیدر آباد میں بھی پیش آئے جہاں مخالفت کی وجہ سے احباب جماعت سے کہہ دیا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ پروگرام ملتوی کر دیا جائے۔یہ حالات بیان کرتے ہوئے مکرم صدر صاحب جماعت احمد یہ کوٹری لکھتے ہیں: کوٹری جماعت کو مقامی طور پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔27 مئی 2008ء کے پروگرام کے بعد مخالفین یہ کہہ رہے تھے کہ ان کا جلسہ جو 31 مئی 2008ء بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب ہونا ہے نہیں ہونے دینا۔اس وجہ سے بڑی پریشانی تھی۔جماعت میں یہ اعلان کر دیا گیا کہ جلسہ کا پروگرام تبدیل ہو سکتا ہے۔اگر جلسہ کا پروگرام ہوا تو گھروں میں اطلاع کر دی جائے گی اور جمعہ کے روز بھی یہی اعلان کیا گیا۔اس اعلان سے مرد احباب تو مایوس ہوئے لیکن مستورات کی طرف سے اس سلسلہ میں مایوسی کے اظہار کے ساتھ یہ پیغام ملا کہ ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔اس سلسلہ میں محترم امیر صاحب ضلع حیدرآباد سے رابطہ کیا گیا انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا جلسہ کا پروگرام ضرور کریں۔اس طرح نہایت خاموشی سے جمعہ کی رات گھروں میں اطلاع کروائی گئی۔نماز سنٹر کو حالات کی مناسبت سے سجایا گیا۔جلسہ میں مکرم امیر صاحب ضلع کے علاوہ مرکز سے محترم مبشر احمد صاحب کا ہلوں مرکزی نمائندہ کے طور پر شامل ہوئے۔“ رپورٹ آمده از مکرم امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع حیدر آباد )