تأثرات — Page 366
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء صدسالہ خلافت جو بلی اور شعرائے کرام: 328 اللہ تعالیٰ نے ہر ملکہ ہر ایک کو نہیں دیا ہوتا۔شاعری بھی ایک ایسا ہی ذریعہ اظہار ہے جو ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔صد سالہ خلافت جو بلی کے موقع پر ہر احمدی شاعر نے کوئی نہ کوئی شعیر اس موضوع پر ضرورموزوں کیا اور بعض نام پہلی بار اس حوالہ سے سامنے آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم : کچھ شعر و شاعری اپنا نہیں تعلق اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے کے تحت بہت سی ایسی طبائع دنیا میں موجود ہیں جو اس ذریعہ اظہار سے سمجھ جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جماعت میں موضوعاتی کلام کہنے والے شعرا کی کمی نہیں ہے۔دنیا کے ہر ایک ملک میں احمدی شعرا موجود ہیں اور اردو کے علاوہ بھی مختلف زبانوں میں شاعری کرتے ہیں اور اس موقع پر دنیا بھر میں موجود احمدی شعرا نے کلام کہا۔جا بہ جا مشاعرے منعقد ہوئے اور شعرا نے صد سالہ خلافت جو بلی کی تقریبات میں شعر سنا کر اللہ تعالیٰ کے حضور سرخروئی پائی۔پاکستان میں منعقد ہونے والے مشاعرے: پاکستان کی مختلف جماعتوں نے صد سالہ خلافت جوبلی کے مبارک موقع پر مشاعرے منعقد کروائے اور جماعت کے شعرا کو موقع فراہم کیا کہ ہر کوئی آئے اور خلافت کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرے۔چنانچہ ایک سے بڑھ کر ایک شاعر اور ایک سے بڑھ کر ایک محبت اور خلافت کے عاشق نے اپنے جلوے دکھائے اور خلافت کے ساتھ اپنے اپنے رنگ میں اظہار محبت اور اخلاص و وفا دکھایا۔چنانچہ ربوہ میں مجلس انصاراللہ پاکستان، مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ، مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان، جامعہ احمد یہ ربوہ (جونیئر سیکشن) مجلس نابینا ربوہ ، مدرسة الظفر ربوہ اور لجنہ اماء اللہ مقامی ربوہ نے آل پاکستان مشاعرے منعقد کروانے کی توفیق پائی۔ربوہ سے باہر امارت ضلع لاہور، امارت ضلع سیالکوٹ، امارت ضلع قصور، امارت ضلع ملتان ، امارت ضلع حافظ آباد، مجلس انصار اللہ لاہور ، مجلس خدام الاحمدیہ لاہور، مجلس انصاراللہ فیصل آباد اور مجلس خدام الاحمدیہ واہ کینٹ نے آل پاکستان مشاعرے منعقد کرنے کی سعادت پائی ان کے علاوہ امارت ضلع کراچی ، امارت ضلع میر پور خاص مجلس لجنہ اماءاللہ ضلع شیخو پورہ ، مجلس انصاراللہ مغل پورہ اور جماعت احمد یہ ناصر آباد فارم نے مقامی طور پر مشاعرے منعقد کیے۔قومی سطح پر منعقد ہونے والے مشاعروں میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے احمدی شعرا شامل ہوئے۔ان مشاعروں کو ایم۔ٹی۔اے کے لیے ریکارڈ کیا گیا اور آج تک یہ مشاعرے باری باری ایم ٹی اے پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ان مشاعروں میں شامل ہونے والے شعرا میں مکرم