تأثرات

by Other Authors

Page 295 of 539

تأثرات — Page 295

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پھونکی ہے اور احمدیت اور اسلام کے سلسلہ میں تو میں بتا ہی چکا ہوں کہ کس طرح کروڑوں تک پیغام پہنچا جو عام حالات میں نہیں پہنچ سکتا۔تو دورے سے تبلیغ کے نئے راستے بھی 66 267 ( خطبه جمعه فرموده 12 دسمبر 2008ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل۔2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 7) کالی کٹ میں استقبالیہ : کالی کٹ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں ہوٹل Gateway میں ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں اڑھائی سو مہمان شامل ہوئے۔ان معزز مہمانوں میں کالی کٹ کے میئر ، BJP کے لیڈر (سابق مرکزی وزیر ) ، سری گوپال کرشن چیف ایڈیٹر اخبار Mathrubhumi ، ادیب حضرات، ڈاکٹرز، مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز ، جرنلسٹس، سیاسی و سماجی لیڈرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمان حضرات شامل تھے۔کالی کٹ کے میئر کا ایڈریس اور تاثرات : کالی کٹ کے میئر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: خلیفہ اسیح باوجود پاکستانی ہونے کے 193 ممالک میں پھیلی ہوئی جماعت کے روحانی سربراہ ہیں۔ہندوستان کو اور خاص کر کالی کٹ کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہاں اتنی عظیم اور اہم شخصیت کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ہندوستان مختلف مذاہب کی آماج گاہ ہے جہاں پیار، محبت، رواداری کا پیغام ہر طرف نظر آتا ہے۔ایک دفعہ پھر میں خلوص دل کے ساتھ آپ کی خدمت میں خوش آمدید کہنے کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔‘“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب: الفضل انٹر نیشنل - 9 تا 15 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 2) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب میں حقوق العباد کی ادائیگی پر بہت زور دیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہندوستان میں مذاہب نے ہمیشہ ایک اہم رول ادا کیا ہے۔قریباً تمام مذاہب اس ملک میں نمائندگی رکھتے ہیں۔خصوصی طور پر ساؤتھ ریجن میں بھی۔یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔اس بھائی چارہ اور رواداری کے