تأثرات — Page 293
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 66 ہر قیمت پر امن۔جماعت احمدیہ کے روحانی لیڈر نے کہا Wayanad Kozhikode Kannur Kasargod Malappuram کے اضلاع سے آنے والے چھ ہزار کے لگ بھگ احمدی احباب نے اپنے خلیفہ کا استقبال کیا۔جماعت احمدیہ کے روحانی لیڈر حضرت مرزا مسرور احمد نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ماننے والوں کو کہا کہ وہ اپنی زندگیوں میں امن، صلح اور آشتی کو اپنائیں۔حضرت مرزا مسرور احمد ، حضرت مرزا غلام احمد ، جنہوں نے قادیان میں 1889ء میں جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی کے پوتے ہیں اور آپ 19 اپریل 2003ء میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی وفات پر جماعت کے پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے۔حضرت مرزا مسرور احمد یہاں کیرالہ میں اپنی کمیونٹی کو پنجاب ( قادیان ) جانے سے پہلے وزٹ کر رہے ہیں۔قادیان میں جماعت احمدیہ کا آغاز ہوا تھا۔صد سالہ خلافت جو بلی کے پروگرام کے تحت قادیان میں تقریبات ہیں۔ان تقریبات کا آغاز لندن میں 27 مئی 2008ء کو ہوا تھا۔265 حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا قادیان کا پہلا وزٹ دسمبر 2005ء میں ہوا تھا۔امسال یہاں آنے سے قبل آپ نے خلافت جو بلی کے پروگراموں کے تحت بعض افریقن اور یورپین ممالک کے دورہ جات فرمائے۔حضرت مرزا مسرور احمد چنائی کے وزٹ کے بعد Kozhikode (کالی کٹ ) پہنچے اور پھر آپ یہاں سے Kochin جائیں گے۔کالی کٹ آنے پر مسجد Muthalakkolam میں چھ ہزار احمدی احباب نے آپ کا بڑا پر جوش استقبال کیا۔“ الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 2) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے تاثرات: ہندوستان کے دورہ سے واپسی پر 12 دسمبر 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بیت الفتوح لندن میں خطبہ جمعہ میں کالی کٹ کے احمدیوں کے اخلاص اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: کالی کٹ میں کالی کٹ اور اردگرد کے احمدیوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اس علاقے کے جتنے بھی احمدی آئے تھے جو ہزاروں کی تعداد میں تھے۔۔۔۔۔ان ملاقاتوں کے دوران