تأثرات

by Other Authors

Page 292 of 539

تأثرات — Page 292

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ☆ 264 ملیالم زبان کے ایک اور اخبار Madhyamam Calicut جو کہ جماعت اسلامی کا اخبار کہلاتا ہے، نے اپنی 26 نومبر 2008ء کی اشاعت میں لکھا: احمد یہ خلیفہ کوشان دار خوش آمدید جماعت احمدیہ کے روحانی راہنما اور خلیفہ مرزا مسرور احمد کا شہر میں شان دار استقبال کیا گیا۔احمد یہ مسجد کے صحن میں بچوں نے نظمیں پڑھ کر رنگ برنگی جھنڈیاں ہلا ہلا کر ان کا پر خلوص استقبال کیا۔خلیفہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے بشمول عورتیں اور بچوں سمیت بہت سارے لوگ پہنچ گئے تھے۔استقبالیہ تقریب میں مختلف احمدی سرکردہ احباب بھی شامل ہوئے۔“ ☆ الفضل انٹر نیشنل۔2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 2) ہندوستان کے انگریزی زبان کے نیشنل اخبار The Hindu نے اپنی 26 نومبر 2008ء کی اشاعت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصویر شائع کی اور لکھا: احمد یہ لیڈر کا بھر پور ،شان دار، پر جوش استقبال حضرت مرزا مسرور احمد صاحب اپنے کیرالہ کے وزٹ پر۔احمدیہ مسلم کمیونٹی نے بہت بڑی تعداد میں اپنے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو اپنی احمدیہ مسجد میں آنے پر بڑے بھر پورانداز میں خوش آمدید کہا۔احمد یہ روحانی لیڈر جو کیرالہ ٹیسٹ کے وزٹ (Visit) پر ہیں ان کے عقیدت مندوں نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کرتے ہوئے اور ملیالم زبان میں استقبالیہ گیتوں کے ساتھ اپنے راہنما کو خوش آمدید کہا۔کیرالہ کے تمام حصوں سے احمد یہ کمیونٹی کے ممبران اپنے روحانی لیڈر کے استقبال کے لیے پہنچے تھے جو کیرالہ سٹیٹ کا وزٹ کر رہے تھے۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے اپنے ایڈریس میں اس بات پر زور دیا کہ معاشرہ اور سوسائٹی میں امن کا قیام کیا جائے اور ان اعلیٰ اخلاق اور اصولوں کو اپنایا جائے جو امن و سلامتی کا موجب بنتے ہیں۔آپ نے اپنے ماننے والوں کو کہا کہ پاکیزہ زندگی کو اپنائیں اور معاشرہ میں سب کے ساتھ پیار محبت سے رہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 2) ہندوستان کے انگریزی زبان کے ایک اور بڑے اخبار Indian Express نے اپنی 26 نومبر 2008ء کی اشاعت میں حضور انور کی مسجد بیت القدوس میں آمد کی تصویر لگائی اور لکھا: