تأثرات

by Other Authors

Page 291 of 539

تأثرات — Page 291

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 263 احمد یہ خلافت کا نعرہ " Love for All Hatred for None" ہے۔دنیا کے 193 ممالک میں یہ جماعت پھیلی ہوئی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19تا25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 9) ملیالم زبان کے اخبار Malyalam Manarama نے 26 نومبر 2008ء کی اشاعت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصویر شائع کی اور لکھا: احمد یہ خلیفہ کو پر خلوص خوش آمدید کالی کٹ۔احمد یہ مسلم جماعت کے عالمگیر روحانی راہنما خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو پر خلوص اور تقوی سے بھری خوش آمدید۔مومنوں سے بھری ہوئی مسجد احمد یہ میں نعرہ ہائے تکبیر اور روح پرور نظموں سے انہوں نے اپنے رُوحانی را ہنما کو خوش آمدید کہی۔روحانی خلیفہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کیرالہ کے احمدیوں کو اپنے بڑوں کی نیکی کی وجہ سے پر امن معاشرہ کا ایک حصہ بننے کی توفیق ملی۔کیرالہ کے مختلف اطراف سے آئے ہوئے نمائندگان اس استقبالیہ میں شامل ہوئے۔“ ☆ اشاعت میں لکھا: الفضل انٹرنیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 2) ملیالم زبان کے ہی ایک اور اخبار Manorama نے اپنی 26 نومبر 2008ء کی احمد یہ خلیفہ کو بھر پورانداز میں پر جوش خوش آمدید احمدیہ مسلم جماعت کے عالمگیر روحانی راہنما خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو پر جوش خوش آمدید۔عقیدت مندوں نے بھری ہوئی مسجد میں نعرہ ہائے تکبیر اور نظموں سے اپنے روحانی پیشوا کو خوش آمدید کہی۔عالمگیر روحانی خلیفہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کیرالہ کے احمدیوں کو اپنے بڑوں کی نیکیوں کی وجہ سے پرامن معاشرے کا ایک حصہ بننے کی توفیق ملی۔کیرالہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے احمدی احباب نے اس تقریب میں شرکت کی۔خلیفہ کی آمد کے سلسلہ میں شدید حفاظتی انتظام کیا گیا تھا۔“ الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 2)