تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 43 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 43

تصدیق براہین احمدیہ ۴۳ پر قائم دکھلائی دیتے۔اگر عالمگیر کی لڑائیوں سے اسلام پر الزام ہے تو عالمگیر نے تانا شاہ سے جوایک سید تھا دکن کے ملک میں جنگ کی پھر اپنے مسلمان باپ اور بھائیوں کے ساتھ جو معاملہ کیا وہ مخفی نہیں۔پس عالمگیری جنگ مذہبی جنگ کیوں خیال کی جاتی ہے؟ عالمگیر نے کبھی کسی ہندو کو تلوار اس سبب سے نہیں لگائی کہ وہ ہندو تھا اور کبھی اس نے زبردستی ان کو مسلمان نہیں کیا۔ان کی جو مذہبی عبادت اور رسومات جو قدیم سے چلی آتی تھیں ان کو نہیں روکا۔محمود کی نسبت کہیں تاریخ سے یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اس نے اشاعت اسلام اور دعوت اسلام میں ہمت صرف کی ہو۔گجرات میں اتنے دنوں تک پڑا رہا مگر ایک ہندو کو مسلمان نہ بنایا۔اپنے بھائی مسلمان امیر اسماعیل سے جنگ کی کیا وہ لڑائی بھائی کو مسلمان بنانے کے لئے تھی؟ اور ہند کے حملے تو راجہ جے پال نے خود کرائے جس نے محمود سےلڑنے میں ابتدا کی۔والا محمود کا تو یہ منشا تھا کہ تاتار کے بلا د کو فتح کرے نہ ہند کو۔اسلام نے اپنے مخالفوں پر بے ریب تلوار اٹھائی ہے مگر کس شرط پر۔اس شرط کا تذکرہ خود قرآن کریم میں موجود ہے۔وَقَاتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرة: 191) وَقْتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ (البقرة: ۱۹۴) بخاری جلد ۳ صفحه ۸۸ مطبوعہ مصر میں لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ کے معنی تفصیل سے مندرج ہیں۔وَ كَانَ الإِسْلَامُ قَلِيلًا فَكَانَ الرَّجُلُ يُفْتَنُ فِي دِينِهِ إِمَّا قَتَلُوهُ وَإِمَّا يُعَذِّبُوهُ حَتَّى كَثُرَ الْإِسْلَامُ فَلَمُ تَكُنْ فِتْنَةٌ۔(بخاری کتاب التفسير باب قوله وقتلوهم حتى لا تكون فتنة۔۔۔۔۔۔۔لے اللہ کے رستہ میں ان سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے مت بڑھو۔اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پیار نہیں کرتا۔اوران سے ( کافران مکہ اور ان کے خصال وصفات کے آدمی ) لڑو جب تک روک ٹوک اٹھ جاوے اور دین اللہ کے لئے ہو۔یعنی فرائض دین بلا روک ٹوک ادا کئے جاسکیں اور مخل خلل اندازی چھوڑ دیں۔سے مسلمان تھوڑے تھے اس لئے یوں ہوتا کہ دین میں ستائے جاتے یا تو قتل کئے جاتے یا سخت عذاب میں مبتلا کئے جاتے پھر جب مسلمان بڑھ گئے تو یہ مصیبت اٹھ گئی۔