تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 266 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 266

تصدیق براہین احمدیہ ۲۶۶ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے ان کا بیان آیات ذیل موجود ہے۔اول وہ مقام جس میں ہمارے لئے کھانے کا سامان رکھا ہے۔جیسے فرمایا ہے۔وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُونَ (الزاريات: ۲۳) دوم۔وہ مقام جس کے اندر جانوراڑتے ہیں جیسے فرمایا۔اَلَمْ يَرَوْا إِلَى القَلِيرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَوِ السَّمَاءِ (النحل :۸۰) سوم۔وہ مقام جس میں اولے بنتے ہیں اور کھیتوں اور باغوں کو ویران کرتے ہیں جیسے فرمایا۔فَانْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (البقرة : ٢٠) چہارم۔وہ مقام جس میں سے مینہ آتا ہے جیسے فرمایا۔وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَا فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ (البقرة: ۲۳) پنجم۔وہ مقام جس میں ستارے اور نیازک گرتے ہیں جیسے فرمایا وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَهَا رَجُوْمًا لِلشَّيْطِيْنِ وَاعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ (الملك : ٦ ) ششم۔وہ مقام جس میں ستارے ہیں جیسے فرمایا۔وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّتُهَا لِلْتُظِرِينَ (الحجر: ۱۷) ہفتم۔وہ حصہ جو ان سب سے اوپر ہے اور جس میں اللہ تعالیٰ نے بہشتوں کو رکھا ہے کہ ان مشہو دستاروں سے او پر بھی کوئی مقام ہے جیسے فرمایا۔لے اور آسمان ہی میں تمہارے لئے رزق یعنی کھانے پینے کا سامان رکھا ہے اور وہ چیز ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا۔ے کیا یہ لوگ پرندوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے صفیں باندھے آسمانی فضا میں موجود ہیں۔سے پھر ہم نے ہی اتارا بد کاروں پر ان کی بدکاری کے بدلہ آسمان سے عذاب۔ہے اور ہم نے آسمانوں یعنی بادلوں سے پانی اتارا اور اس کے درمیانی ہونے سے پھل نکالے۔جو تمہارے لئے رزق یعنی کھانے اور پینے کا سامان ہیں۔