تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 208 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 208

تصدیق براہین احمدیہ مخالفوں کو ضرور ہے کہ اس کا پورا ثبوت دیں۔۲۰۸ اب بمقابلہ ڈاکٹر لائیٹر کی بے سند بات کے مشہور اور یورپ والوں کے نزدیک محقق ہسٹورین گبن صاحب کے فٹ نوٹوں کا ترجمہ ملاحظہ ہو۔( تاریخ گبن صفحہ نمبر ۶۶۔باب ۵۱، جلد نمبر ۶ ) اول۔یہود یا عیسائیوں کی مذہبی کتابوں کے نہ جلانے کی دلیل یہ ہے کہ اہل اسلام خدا کے نام کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کی کتابوں کو وہ کتب الہیہ مانتے ہیں جیسا کہ صفحہ نمبر ۳۷ جلد ۶ میں ذکر ہے۔دیکھ مکتوبات فریفش دوم۔اسکندریہ میں دو کتب خانہ تھے۔ایک برو چین کا کتب خانہ جو گیلنس کے عبد حکومت میں ۲۶۳ ء میں جلایا گیا تھا۔جیسا گبن باب ۱۰، جلد اصفحہ ۳۴۷ میں ہے۔دوسرے کا نام سیر پیم (Serapeum) کا کتب خانہ تھا۔جس کے نصیب میں اسی وصیت کا سامنا ہوا جو پہلے کتب خانہ کو ہوا۔یعنی تھو پالیس کے جور و جفا سے تباہ کیا گیا جس کا باب ۲۸ میں ذکر ہو چکا ہے۔اور جن کا حوالہ گن اس موقع پر دیتا ہے۔یہ بیش قیمت ذخیرے دوسو پچاس برس پہلے حضرت عمرؓ کے حملہ کے تباہ ہو چکے تھے اور اس وقفہ کے عرصہ میں کوئی تو اریخ کسی بادشاہ محب وطن یا کسی عالم کا پتہ نہیں لگا سکتی جس کو ان کتب خانوں کے پورا کرنے کی خواہش ہوئی ہو۔یا جس کے پاس وسائل ان کے پورا کرنے کے ہوں۔ابوالفریگیس کا افسانہ اس قدر مشہور نہ ہو جا تا۔اگر اسے یہ غرض نہ ہوتی کہ روم کے وحشی فتح یا بوں کو اس بات کا الزام دیا جاوے کہ انہوں نے دنیا میں علمی تاریکی پھیلانے کی کوشش کی۔گین صفحه نمبر ۲۸۸ جلد نمبر ۳ باب ۲۸) تھیوڈاس کے زمانہ (۳۷۸-۳۹۵) میں جب اسکندریہ کے بتوں کی تباہی کا حکم نافذ کیا گیا تو عیسائیوں نے بڑی خوشی اور خورمی کے نعرے بلند کئے اور بدنصیب پیگنس نے جن کی