تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 207 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 207

تصدیق براہین احمدیہ ۲۰۷ پرنتو ان کو سب جگت کے ٹھگنے والا جاننا۔ہیں۔اور یہ سب پر سدہ چور ہیں ان کو ڈنڈ سے راجہ اپدیش کر دے۔ایسا ڈنڈ دے کہ کوئی اس پر کار کا منکھ پر جائیں نہ رہنے پاوے۔تب ہی راجہ اور پر جا کی انتی ہو گی۔انتہا نہیں۔پھر ستیارتھ پرکاش میں آریہ ورتی مذاہب کی کارروائی صفحہ ۳۱۲ میں لکھی ہے اور جو جو بید آدکون کے پستک کو پایا اور پورب کے آتی ہانسوں کا ان کا پر ایا ناش کر دیا جسے کہ ان کو پورب اوستھا کا سمرن بھی نہ رہے۔پھر جینیوں کا راج اس دیش میں اتنیت جم گیا۔تب جین بھی بڑے ادمان میں ہو گئے اور کو کرم انیا بھی کرنے لگے۔الزامی جوابات پر نظر ڈالنے کے واسطے جو تکلیف دی گئی تھی اس تکلیف کو اب ہم زیادہ کرنا نہیں چاہتے اور انصاف پسند طبائع کو اب اسی طرف مائل کرتے ہیں کہ وہ اسکندریہ کے کتب خانہ کا حال ملاحظہ فرمائیں۔مصر کے جغرافیہ میں جس کو فکری نے لکھا ہے یوں آیا ہے۔احترقت كتب خانه بطليميوس الاول فى عهد يوليس قيصر الرومان بان عند محاصرة يوليس بالاسكندرية رامت الاعداء الاستيلاء على سفينته - فاضرم فيها النار انتهى ثم قال الظوان الرومانى - اهدى الى الملكة كيلو سطبرة من كتب خانه برجام ٣٠٠ الف أو ٤٠٠ الف كتب فـاصـابـهـا الحريق مرتين بواسطة الديانة النصرانية لازالة افكار عبدة الاوثان في مدة حكم تيدوس قبل الاسلام۔علاوہ بریں اہل اسلام بے سند بات کو پرانے زمانہ کی باتوں سے قابل اعتبار نہیں سمجھتے