تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 209 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 209

تصدیق براہین احمدیہ ۲۰۹ تندی کے باعث یہ حملہ ہوا تھا۔جلدی شکست کھائی اور کچھ بھاگے اور کچھ چھپ گئے۔تھو فیلس نے آگے قدم بڑھایا تو کہ سیر میس کے مندر کو تباہ کرے۔اور بجز اس کے کوئی مشکل اسے سد راہ نہ ہوئی کہ وہاں کی بڑی بڑی اشیا جو مقدار اور وزن میں بھاری تھیں۔دشوار رکا وٹیں معلوم ہوئیں اور مجبوراً اسے ان بناؤں کو چھوڑ کر اس بات پر قناعت کرنی پڑی کہ اس مندر کو توڑ کر ایک تو وہ خاکستر بنایا اور اس کے ایک حصہ پر تھوڑی دیر بعد ایک گر جا تعمیر کیا تو کہ عیسائی غازیوں کی یاد گا رر ہے۔قیمتی کتب خانہ اسکندریہ کا تباہ اور برباد کیا گیا اور قریباً بیس سال بعد خالی الماریاں ایسے نظارہ کنندوں کے غم و غصہ کو بڑھاتی تھیں۔جن کا دل مذہبی تعصب سے بالکل سیاہ نہ ہوا ہو۔پرانے عقلا کی تصانیف جن میں سے بہت تباہ ہو گئیں یقیناً بعض ان میں سے بت پرستی کے زمانہ کی تباہی سے بچ گئی ہوں گی۔تا کہ آئندہ نسلیں ان سے فائدہ اٹھاویں اور ان کے مطالعہ سے اپنے دل کو خوش کر یں۔پھر گین صفحہ ۳۴۸ باب ۱۰ جلدا میں اسکندریہ کی آبادی اور اس کا جلیل القدر تجارت گاہ ہونا بیان کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ اس میں مختلف قوموں کے آدمی آباد تھے۔آخران میں ایسا عام فساد ہوا کہ بارہ برس تک قائم رہا۔یہ لڑائی سیول اور ملٹری آدمیوں میں ایک جوتے سے شروع ہوئی۔اس تباہ شدہ شہر کے بعض حصوں میں باہم خط و کتابت اور آمد و رفت کا سلسلہ قطع ہو گیا۔اور ہر ایک کو چہ خون سے پُر ہو گیا اور اس کی عمارتیں ڈھائی گئیں حتی کہ اس کا بہت حصہ تباہ ہو گیا۔وسیع اور شاندار محلہ پر و چین کا معہ دیگر محلوں اور عجائب خانوں اور بادشاہوں اور فلاسفروں کے مکانات کے تباہ ہو گیا۔اور اس کے بعد قریباً ایک سو برس تک ویران پڑا رہا بلکہ اب بھی اس کی حالت ایسی ہے۔مکذب صفحہ نمبر ۸۱ مگر اہل اسلام سے ایک ضروری گزارش ہے کہ آدم و حوا ، و شیطان،