ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 52
۵۲ اسلام کی تبلیغ اور قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کے لیے ہمارے مبلغ بھی مختلف ملکوں میں کام کر رہے ہیں۔نیز فرماتے ہیں :۔و ہم امید کرتے ہیں کہ یہ روحانی جہاد ان تراجم اور ان مبلغوں اور ان کے بعد آنے والے ترائم اور مبلغوں کے ذریعہ سے اسلام کی فتح کا راستہ کھولنے کے لیے نہایت کامیاب رہے گا کیونکہ ہماری کوششیں نہ صرف خدا تعالیٰ کے فیصلہ سے مل گئی ہیں بلکہ ہم یہ کام خدا تعالٰی کے برادر است حکم کے ماتحت کر رہے ہیں ! دیبا چه تفسیر القرآن طبع دوم ص۲۹۹-۵۰۱ واخرُ دَعُونَنَا آنِ الْحَمْدُ اللهِ رَبِّ الْعَلَمينَ