ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 51
۵۱ کروڑوں کروڑ گئے زیادہ ہیں لیکن دنیا خواہ کتنا ہی زور لگائے ، مخالفت میں کتنی ہی بڑھ جائے، یہ قطعی اور یقینی بات ہے کہ سورج مل سکتا ہے۔ستارے اپنی جگہ چھوڑ سکتے ہیں زمین اپنی حرکت سے رک سکتی ہے، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی فتح میں اب کوئی شخص روک نہیں بن سکتا۔قرآن کی حکومت دوبارہ قائم کی جائے گی اور دنیا اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے بتوں یا انسانوں کی پوجا چھوڑ کر خدائے واحد کی عبادت کرنے لگے گی اور باوجود اس کے کہ دنیا کی حالت اس وقت قرآنی تعلیم کو قبول کرنے کے خلاف ہے۔اسلام کی حکومت پھر قائم کر دی جائے گی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وجَاعِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كبيراہ اے محمد رسول الله ! تیری سب سے بڑی تلوار قرآن کریم ہے۔تو اسے لیکر دنیا سے سب سے بڑا جہاد کر۔اس حکم کے ماتحت -----