ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 29
۲۹ ٹھہرایا ) تمہاری ندامت قبول کرلی، اور تمہاری خطا بخش دی " ر امام الہند مولانا ابوالکلام صاحب آزاد ) اللہ کو معلوم ہوگیا کہ تم لوگ چپکے چپکے اپنے آپ سے خیانت کر رہے تھے نگر اُس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور تم سے در گزر فرمایا " مولانا سید ابو الاعلیٰ مودوی بانی جماعت اسلامی ) "خدا تعالیٰ کو اس کی خیر تھی کہ تم خیانت (کہ ) کے گناہ میں اپنے کو مبتلا کر رہے تھے (گھر) خیر اللہ تعالیٰ نے تم پر عنایت فرمائی اور تم سے گناہ کو دھو دیا مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قادری چشتی ) سولہویں مثال آیت وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ " العفوط (البقره آیت ۲۲۰) ترجمہ تفسیر صغیر) : " اور وہ (لوگ) تجھ سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ وہ (یعنی سائل کیا خرچ کریں ؟ تو کہہ دے کہ جتنا تکلیف میں نہ ڈالے یا قرآن مجید ایک دائمی شریعت ہے اس لیے اس کے پیش کردہ لازمی نظام زکواۃ ، نظام وراثت اور انفاق فی سبیل اللہ کے طوعی رستے قیامت تک کھلے رہین گے اس لیے عضو کے لغوی معنوں میں سے اپنی معنوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو اس مقام کے سیاق و سباق سے مطابقت رکھتے ہوں اور وہی معنے حضرت مصلح موعود نے لفظ عفو کے کئے ہیں ریعنی جتنا تکلیف میں نہ ڈالے، چنانچہ حضرت مصلح موعود و فرماتے ہیں :۔" عقد کے تین معنے ہوتے ہیں (1) خيار الي واطيبه یعنی سب