تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 50 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 50

تاریخ احمدیت۔جلد 28 50 سال 1972ء اس کے بعد حضور نے گذشتہ سال رونما ہونے والے تیسرے انقلاب پر تفصیل سے روشنی ڈالی جو اسلام کے حق میں افریقہ کی سرزمین میں ظاہر ہوا تھا اور بتایا کہ کس طرح نصرت جہاں آگے بڑھو ! سکیم کے تحت احمدی ڈاکٹر نہایت اخلاص کے ساتھ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں کس طرح شفاء کی غیر معمولی برکت رکھ دی ہے۔چنانچہ فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے اپنی برکت اور اپنے پیار کا اس طرح اظہار فرمایا کہ بعض وہ مریض جن کو بڑے بڑے چوٹی کے یورپین ڈاکٹروں نے جو بڑی بڑی ڈگریاں رکھتے تھے انہوں نے لا علاج قرار دے دیا تھا ان کو ایک غریب، دعا گو، عاجز بندہ خدا کے ہاتھوں شفا مل گئی اور سارے علاقہ میں ایک شہرت اور مقبولیت پیدا ہوگئی اور اس پر امیر لوگوں نے بھی وہاں آنا شروع کر دیا۔اس عرصہ میں کہ جس میں ہمارے اکثر ڈاکٹر ایسے ہیں کہ جن کو ابھی وہاں پہنچے ہوئے پورا سال نہیں ہوا۔ایک دو ہیں جنہیں بارہ مہینے ہو گئے یا شاید ایک ڈاکٹر ایسا بھی ہے جسے سوا سال ہو گیا ہے اور وہ ہیں بھی بوڑھے آدمی اور اس طرح زیادہ کام نہیں کر سکے۔وہ سرجن بھی نہیں ہیں ہمیں وہاں ایسے ڈاکٹر ز چاہئیں جو فزیشن اور سرجن دونوں کا کام کر سکتے ہوں۔یعنی ایک ہی ہاتھ فزیشن کے طور پر نسخہ لکھنے والا بھی ہو اور سرجن کے طور پر آپریشن کے لئے نشتر پکڑنے والا بھی ہو۔غرض کوئی ڈاکٹر وہاں آٹھ مہینے سے کام کر رہا ہے کوئی نو مہینے سے کام کر رہا ہے اور بعض اس سے بھی کم عرصہ سے وہاں کام کر رہے ہیں اور جو امراء وہاں پہنچے ہیں اور انہوں نے وہاں فیس دی ہے جس سے ہمارے روز مرہ کے خرچ نکال کر جو خالص بچت ہوئی ہے اس کی مقدار ۴۸۵۲۶ پونڈ اسٹرلنگ ہے۔الحمد للہ علی ذالک 40 آخر میں حضور نے بعض ان روکوں کا بھی ذکر کیا جو افریقہ میں مخالفین اسلام کی طرف سے پیدا کی جارہی تھیں۔پھر فرمایا یہ باتیں ہمارے کاموں میں نہ پہلے کبھی روک بنی ہیں اور نہ آئندہ ہوں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہماری فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔اگر دنیا کوئی ایک راہ بند کر دیتی ہے اس کی جگہ خدا اور کئی راہیں کھول دیتا ہے۔کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا جو خدا کے فضلوں کو ہم پر بند کر دے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو بشاشت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے غلبہ