تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 424
تاریخ احمدیت۔جلد 28 424 سال 1972ء فرائض باری باری معلم صلاح الدین احمد صاحب اور معلم سلمان صاحب خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے رہے۔شوری میں الحاج احمد رفاعی اٹوے سیکرٹری جنرل نائیجیریا مشن نے ایجنڈے کی تجاویز اور گذشتہ شورٹی کے فیصلہ جات کی تعمیل کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ایجنڈے پر غور کے لئے تبلیغ تعلیم ، فنانس اور جنرل امور کے لئے تین سب کمیٹیاں تجویز کی گئیں جن پر نمائندگان نے اظہار خیال کیا۔طے پایا کہ ہر سال مقامی طور پر دس نئے لوکل مشنری تیار کئے جائیں گے اور ان کا علمی معیار بلند کرنے کے لئے بعض مفید ذرائع اختیار کئے جائیں گے اور ان دس میں سے گھانا مشنری ٹریننگ کالج میں سے ہر سال تین کا انتخاب کیا جائے گا۔تمام جماعتوں میں ہفتہ وار دینی تعلیمی کلاسیں جاری رکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔مرکز ان کلاسوں کے احباب وغیرہ کے ضمن میں راہنمائی کرے گا اور سرکٹ چیئر مین اپنے اپنے حلقے کی جماعتوں کی اس سلسلے میں نگرانی اور امداد کریں گے۔تمام جماعتوں میں حسب حالات مجالس اطفال الاحمدیہ، خدام الاحمدیہ، انصار اللہ ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ان ذیلی تنظیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔مرکزی سالانہ کا نفرنس کے موقعہ پر مستورات اور انصار کے اپنے علیحدہ اجلاس ہوں گے۔جبکہ خدام واطفال علیحدہ ایام میں ملکی سطح پر اپنا اجتماع کریں گے۔ایک موزوں انسپکٹر بیت المال مقرر کیا جائے گا جو تمام جماعتوں کے مالی حسابات کی پڑتال کیا کرے گا اور مالی معاملات میں راہنمائی کرے گا۔111 نائیجیریا میں ” نصرت جہاں آگے بڑھو کی بابرکت سکیم کے تحت تیسرے احمد یہ کلینک کا غیر رسمی افتتاح مورخه ۱۹ مئی (بروز جمعہ ) ۱۹۷۲ء کو کابا (Kabba) میں ہوا۔اس کلینک کے انچارج مکرم ڈاکٹر عزیز احمد چوہدری صاحب ایم بی بی ایس تھے۔۱۹ مئی ۱۹۷۲ء بروز جمعہ غیر رسمی افتتاح کے موقعہ پر ایک مختصر مگر پر رونق تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی چیف ہز ہائی نس ابا رو ( ABARO) اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اور چیف امام ایس ایم فاول اور چیف آکا اور علاقے کے دیگر معززین شامل ہوئے۔سب سے پہلے انہوں نے کلینک کا معاینہ کیا اور پھر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیف امام اور مقامی چیفس نے جماعت احمدیہ کا