تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 425
تاریخ احمدیت۔جلد 28 425 سال 1972ء ان کے علاقہ میں کلینک کھولنے پر شکریہ ادا کیا اور مکرم ڈاکٹر صاحب کو اپنے اور اپنے علاقہ کے لوگوں کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس تقریب میں برادرم مالم وزیری عبد وصاحب نے مختصر طور پر سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث کے مغربی افریقہ کے تاریخی دورہ اور اس کے نتیجہ میں نصرت جہاں سکیم کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ یہ با برکت سکیم مقامی لوگوں کے فائدہ کے لئے جاری کی گئی ہے اور اس کے نتیجہ میں انشاء اللہ یہاں سیکنڈری سکول بھی قائم کیا جائے گا۔آخر میں ڈاکٹر عزیز احمد صاحب چوہدری نے چیفس اور حاضرین کا ان کے تعاون کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ خدمت خلق کے جذبہ سے لوگوں کی خدمت کریں گے اور اس میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔بعد میں دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔112 مولوی محمد اجمل صاحب شاہد کے قیام نائیجیریا کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے چند اقتباسات درج ذیل کئے جاتے ہیں۔دو مبلغین کو ایسٹرن ریاستوں میں بھیجا گیا ہے جہاں نئی جماعتیں بڑی سرعت سے قائم ہو رہی ہیں۔عرصہ زیر رپورٹ میں تقریباً ۲۲۵ نئے افراد جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔افریقہ میں نصرت جہاں فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے خاص طور پر کوشش کی گئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عرصہ میں ۳۰۵۰ پونڈ جمع ہوئے اور تقریباً ۵۰۰ پونڈ کے وعدے حاصل کئے گئے۔اس سلسلہ میں ایک سرکلر بھی تمام جماعتوں میں بھجوایا گیا۔لیپ فارورڈ کمیٹی کا ایک اجلاس طلب کیا گیا اور نئے سکولوں اور ہیلتھ سینٹرز کے قیام کے لئے بعض تجاویز پر غور کیا گیا۔نائیجیر یا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ہر مہینہ میں ایک دفعہ فضل عمر احمد یہ سنٹرل مسجد سے خطبہ جمعہ ریڈیو سے نشر کرتی ہے۔اس عرصہ میں تین خطبات نشر ہوئے جن میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و مرتبت اور قرآن کریم کی عظمت کو بیان کیا گیا۔اس پروگرام کے ذریعہ جماعت نائیجیریا میں معروف ہے اور علمی طبقوں میں ہمارے خطبات بہت پسند کئے جاتے ہیں لیگوس میں ہفتہ وار بعد نماز عشاء متعددمسائل پر تقاریر ہوتی ہیں اور بعد میں سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔یہ پروگرام تبلیغ کے لئے نہایت ہی عمدہ ہے۔اس کے علاوہ ( محمد اجمل شاہد صاحب) نے لیگوس کے متعدد حلقہ جات کا دورہ کیا جن میں