تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 423
تاریخ احمدیت۔جلد 28 423 سال 1972ء 66 قرآنی تصویر جیسے مسائل شامل ہیں۔یہ کانفرنس کل ختم ہو رہی ہے۔109 ے مارچ ۱۹۷۲ء کو احمد یہ نائیجیریا مشن کے نئے انچارج وا میر مولوی محمد اجمل صاحب شاہد لیگوس پہنچے۔ہوائی اڈہ پر مولوی فضل الہی صاحب انوری نے مخلصین جماعت کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایک پریس کانفرنس بھی ہوئی۔اسی روز ریڈیو اور ٹی وی سے مولوی محمد اجمل صاحب کی آمد کی خبر نشر ہوئی اور اخبارات نے آپ کی پریس کانفرنس کی باتصویر رو داد شائع کی۔۱۹ را پریل ۱۹۷۲ء کو مولوی فضل الہی صاحب انوری اور مولوی محمد اجمل صاحب شاہد کے اعزاز میں رانڈل ہال میں جماعت احمد یہ نائیجیریا کی طرف سے وسیع پیمانہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی احباب کے علاوہ قرب و جوار کی احمدی جماعتوں کے چیئر مین اور انتظامیہ کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہوئے۔علاوہ ازیں مولوی محمد اجمل صاحب کو خوش آمدید کہنے کے لئے لیگوس مشن ، کانو، اوچی، منا، مولو اور دیگر متعدد جماعتوں نے بھی استقبالیہ تقریبات کا انتظام کیا اور ہر موقع پر خلافت سے وابستگی اور امیر جماعت کی اطاعت کے پر خلوص جذبات کا اظہار کیا۔110 جماعتہائے احمد یہ نائیجیریا کی تئیسویں مجلس شوری ۲۲ - ۲۳ /اپریل ۱۹۷۲ء کولیگوس کی مسجد میں نائیجیریا مشن کے نئے انچارج و امیر مولوی محمد اجمل صاحب شاہد کی زیر صدارت ہوئی۔شوریٰ میں ۵۳ جماعتوں کے ۱۴۳ نمائندگان نیز متعد د زائرین نے شمولیت کی۔گذشتہ مجلس شوریٰ میں جو دسمبر ۱۹۷۰ء میں منعقد ہوئی تھی ۵۱ جماعتوں کے کل ۱۲۹ نمائندگان شامل ہوئے تھے۔باہر سے آنے والے مہمانوں کے قیام و طعام کا جماعت کی طرف سے مناسب انتظام تھا جسے الحاجی فلاد یو چیئر مین لیگوس سرکٹ کی زیر نگرانی مقامی لجنہ اماءاللہ کی مستعد کارکنوں نے نہایت خوش اسلوبی سے نبھایا۔شوریٰ کے اجلاس کے لئے مرکزی مسجد کے ہال میں صفیں لپیٹ کر ترتیب سے بچھائی جاتی رہیں، موزوں قطعات اور آرائشی جھنڈیاں بکثرت آویزاں کر دی گئی تھیں۔لاؤڈ سپیکر کا خاطر خواہ انتظام تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ برادر الحاج ظفر اللہ الیاس صاحب نے حال ہی میں ایک نہایت عمدہ نیا لاؤڈ سپیکر سیٹ مشن کو بطور عطیہ پیش کیا تھا۔جسے اس موقعہ پر پہلی بار استعمال کیا گیا۔شوری کی کارروائی عموماً انگریزی میں تھی جس کا ساتھ ساتھ مقامی یورو با زبان میں ترجمہ کیا جاتا رہا۔اسی طرح نمائندگان کو یورو با تقاریر کا مفہوم انگریزی میں بیان کیا جاتا تھا۔ترجمان کے