تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 414 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 414

تاریخ احمدیت۔جلد 28 414 سال 1972ء ہاتھ نہ بڑھاتیں۔اب جب وہ میرے سامنے آئیں تو انہوں نے یہی سمجھا ہوگا کہ جب ایک امام نے ہاتھ ملایا ہے تو دوسرا بھی ایسا ہی کرے گا۔لہذا کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوگئی کہ ملکہ کا ہاتھ بڑھ گیا۔مگر خاکسارا سے وصول کرنے سے معذور رہا۔یہ نظارہ اس وقت سارے ملک میں ٹی وی پر نظر آیا اور وہاں موقع پر بھی لوگوں نے دیکھا اور اسے بہت محسوس کیا۔غیر مسلم تو بہر حال اسلام سے ناواقفیت کی وجہ سے محسوس کر رہے تھے مگر مسلمانوں میں اس امر کا خوب چرچا ہوا کہ دیکھو احمدی مولانا نے تو ملکہ سے مصافحہ نہیں کیا مگر سنی مولانا نے جھٹ کر لیا اور چند دنوں تک وزراء کے حلقوں سے لے کر ہر سطح کے آدمی کا یہ امر دلچسپ موضوع بن گیا اور جماعت کے دوستوں کے لئے تبلیغ کا ایک نیا باب کھل گیا۔اور انہیں خوب دھڑلے سے سر اونچا کر کے مسلمان دوستوں اور دوسرے دوستوں کو تبلیغ کرنے کا موقع ملا۔خود خاکسار کو ملکہ کے دورہ کے دوران وزیر صحت ماریشس، متعدد ممبران پارلیمنٹ، چیف جسٹس ماریشس اور جرمن سفیر کو اس سلسلہ میں اسلامی نقطہ نظر اور احکام سے متعارف کرانے کا موقع ملا۔ایک مسلمان ممبر پارلیمنٹ نے مجھے بعد میں بتایا کہ آج کل تو بس ہر جگہ آپ کا تذکرہ ہے کہ آپ نے کیوں ملکہ سے مصافحہ نہیں کیا اور میں نے ہر جگہ آپ کا دفاع کیا ہے کہ آپ کا اس میں کوئی قصور نہیں۔آپ نے اپنے مذہبی اصول پر عمل کر کے کوئی جرم نہیں کیا جب کہ آپ پہلے سے متعلقہ محکمہ کو مطلع بھی کر چکے تھے۔“ 101 ۲ ۱٫ پریل ۱۹۷۲ء کو جماعت نے جزیرہ کے طول و عرض میں پر جوش یوم التبلیغ منا یا۔جس سے وسیع پیمانہ پر پیغام احمدیت کی اشاعت ہوئی۔چنانچہ مولوی صدیق احمد صاحب منور مبلغ ماریشس تحریر فرماتے ہیں:۔شروع میں 19 مارچ کو یوم تبلیغ منانے کا پروگرام تھا مگر بعض مجبوریوں اور ملک میں ہنگامی حالت ہونے کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔بعد ازیں کمشنر پولیس کی اجازت سے ۱/۲ پریل کا دن رکھا گیا۔چنانچہ اس تبدیلی کی بھی جماعتوں کو فوری اطلاع دے دی گئی۔دو روز قبل مکرم مشنری انچارج صاحب نے Reminder ارسال کر کے سب جماعتوں کو مستعدی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی نیز کاروں والے دوستوں سے انفرادی رابطہ قائم کیا۔چنانچہ اس کارخیر میں احمدی دوستوں نے رضا کارانہ طور پر گیارہ کاریں مہیا کیں۔ایک مخلص احمدی نے سارے دن کیلئے ٹیکسی کرایہ پر لے کر جماعت کو دے دی۔ان کاروں کی بدولت کام میں کافی سہولت پیدا ہوئی اور ماریشس