تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 413 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 413

تاریخ احمدیت۔جلد 28 413 سال 1972ء یو نیورسٹی آف ماریشس کا افتتاح فرمایا تو اس موقع پر بھی انچارج صاحب مشن کو شامل ہونے کا موقع ملا۔اس موقع پر مڈغاسکر میں جرمنی کے سفیر کو بھی جماعت کا تعارف کروایا اور اسلام میں عورت سے مصافحہ نہ کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔اسی طرح مورخہ ۲۵ مارچ کو ملکہ الزبتھ ثانی کے اعزاز میں جو سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر بھی انچارج صاحب مشن کو ویلکن کے سفیر بشپ Sechmie کو جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کا موقع ملا۔ملکہ کے دورہ کے دوران انہیں جماعت کی طرف سے قرآن کریم انگریزی ترجمہ مع مختصر تفسیر، اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی)Le Systeme Economique de l'islam اسلام کا اقتصادی نظام۔فرنچ) افریقہ سپیکس (Africa Speaks) ، سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام (انگریزی) کا لٹریچر پیش کیا گیا۔مکرم محمد اسلم صاحب قریشی شاہد انچارج احمد یہ مشن ماریشس نے ملکہ الزبتھ سے اس دورہ کے دوران مصافحہ نہ کیا تھا۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے وہ تحریر کرتے ہیں:۔وو ملکہ برطانیہ کا استقبال کرتے وقت خاکسار نے ملکہ محترمہ سے مصافحہ نہ کیا تھا۔اس امر کی سوائے اس کے کوئی وجہ نہیں تھی کہ اسلام اس سے منع کرتا ہے۔چنانچہ اس امر کے متعلق خاکسار نے مختلف دعوت نامے ملنے پر چار پانچ روز قبل متعلقہ آفس کو مطلع کیا کہ خاکسار ہر میجسٹی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرتے وقت ان سے مصافحہ نہیں کرے گا۔براہ کرم یہ امر نوٹ کر لیا جائے ،مگر شاید مصروفیات کی وجہ سے متعلقہ افسران اس اطلاع کا مناسب نوٹس نہیں لے سکے۔چنانچہ استقبال کے وقت ملکہ نے میری طرف مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا۔مگر خاکسار نے سر کے اشارے سے ملکہ کو صباح الخیر (Good Morning) کہا اور مصافحہ نہیں کیا۔وہاں جب ڈیوک آف ایڈنبرا ملے تو ان سے پر تپاک مصافحہ کیا۔ملکہ کے میری طرف ہاتھ بڑھانے میں ایک یہ چیز بھی ممد ہوئی کہ میرے ساتھ جامع مسجد پورٹ لوئس کے امام صاحب کھڑے تھے۔استقبال سے قبل میں نے انہیں کہا کہ عورتوں سے مصافحہ اسلام میں منع ہے لہذا امید ہے کہ آپ نہیں کریں گے اور میں تو بہر حال نہیں کروں گا اس پر انہوں نے کہا مگر کیا کریں۔یہاں تو صورت حال کے پیش نظر کرنا ہی پڑے گا۔چنانچہ وقت آنے پر امام صاحب نے ملکہ سے بھی پہلے اپنا ہاتھ مصافحہ کے لئے آگے بڑھا دیا ورنہ شاید ملکہ مذہبی آدمی سمجھ کر اپنا